سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 172 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 172

۱۷۲ دعاؤں سے اپنی گریہ وزاری سے اس پیشگوئی کا عرصہ تنگ سے تنگ کر دیں اور فلسطین پر دوبارہ محمد رسول اللہ ملی و ایم کی حکومت کے زمانہ کو قریب سے قریب تر کر دیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم ایسا کر دیں تو اسلام کے خلاف جو رو چل رہی ہے وہ الٹ پڑے گی۔عیسائیت کمزوری و انحطاط کی طرف مائل ہو جائے گی اور مسلمان پھر ایک دفعہ بلندی اور رفعت کی طرف قدم اٹھا ئیں گے۔شاید یہ قربانی مسلمانوں کے دل کو بھی صاف کر دے اور ان کے دل بھی دین کی طرف مائل ہو جائیں ، پھر دنیا کی محبت ان کے دلوں سے سرد ہو جائے ، پھر خدا اور اس کے رسول میلی لی اور اس کے دین کی عزت اور احترام پر آمادہ ہو جائیں اور ان کی بے دینی دین سے اور ان کی بے ایمانی ایمان سے اور ان کی سستی چستی سے اور ان کی بد عملی معنی پیم سے بدل جائے۔" الفضل ۲۰- مئی ۱۹۴۸ء صفحه ۴۴۳) یہ مضمون ایک ٹریکٹ کی شکل میں مختلف زبانوں میں وسیع پیمانہ پر شائع کیا گیا۔عرب دنیا نے اسے بہت پسند کیا۔عراق کے ایک اخبار نے لکھا۔" ہمیں ایک ٹریکٹ ملا ہے جو بغداد میں طبع ہوا ہے۔جس میں حضرت مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان کے ایک پر جوش خطبہ کا ذکر کیا گیا ہے جو انہوں نے نام نهاد اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے اعلان کے بعد لاہو ر پاکستان میں پڑھا۔اس خطبہ کا عنوان ہے الْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةً جن دوستوں نے اس مفید ٹریکٹ کو شائع کیا ہے۔ہم ان کی دینی غیرت اور مساعی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔" روزنامه الشوری بغداد ۱۸ جون ۱۹۴۸ء الفضل ۱۷۔جولائی ۱۹۴۸ء) حضور کے اس بروقت اور انتہائی ضروری انتباہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور عرب اخبار لکھتا ہے۔تطبة ہمیں ایک ٹریکٹ موصول ہوا ہے جو حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے ایک مشتمل ہے۔اس میں خطیب نے تمام مسلمانوں کو اتحاد کی طرف دعوت دی ہے اور صیحونی مجرموں کے چنگل سے فلسطین کو نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور مؤثر کام کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔اور اہل پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے عربوں کی مساعدت کے لئے جلدی کریں اور رسول کریم میر کی یاد دلاتے ہوئے اور