سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 381
٣٨١ دلا ئیں۔جوش دلائیں اور ایک ایک کو نہیں ہزاروں کو " (مکتوب بنام مکرم ڈاکٹر بدرالدین صاحب) اسی طرح جماعت کے ہر فرد کو فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کی نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ کوئی مبلغ تمہارے کام نہیں آئے گا جب تک تم میں سے ہر فرد مبلغ نہ بنے۔یاد رکھو کہ خدا اور بندہ کے درمیان کوئی واسطہ نہیں۔ہر انسان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ہاں رہنما ہوتے ہیں لیکن وہ اس راہ میں روک نہیں بلکہ وہ تو رستہ دکھانے والے ہوتے ہیں اور اگر کسی کا وجود اس راہ میں روک ہو تو وہ دنیا کے لئے زحمت ہے نہ کہ رحمت۔پس کوشش کرو کہ تم میں سے ہر فرد مبلغ بنے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کا تعلق پیدا ہو"۔(الفضل ۶۔اپریل ۱۹۳۱ء) بیرونی ممالک کے احمدیوں سے انگریزی زبان میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔قربانی کرو اور کرتے چلے جاؤ۔خدا تعالیٰ کے احکامات پر مجنونانہ عمل کرو اور کرتے چلے جاؤ۔نتائج کے متعلق کوئی تردد نہ کرو کیونکہ جس کے ہاتھ میں نتائج ہیں وہ انشاء اللہ اپنے سلسلہ کو خود بار آور کرے گا اور اسے ہر قسم کی تباہی سے بچالے گا۔" (الفضل ۲۶۔جنوی ۱۹۵۰ء) جماعت سیرالیون کے نام ان کے سالانہ جلسہ ۱۹۵۱ء پر جماعت کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اپنے پیغام میں ارشاد فرمایا۔" یہ پیغام میں آپ کے ۱۹۵۱ء/ ۱۳۳۰ھ جلسہ کے لئے بھجوا رہا ہوں آپ کے ملک میں مغربی افریقہ کے ممالک میں سب سے آخر میں تبلیغ شروع ہوئی لیکن آپ کا ملک چار طرف سے ایسے علاقوں سے گھرا ہوا ہے جو احمدیت سے نا آشنا ہیں۔پس آپ کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے اور آپ کے لئے کام کے مواقع بھی بہت پیدا ہو جاتے ہیں۔پس آپ لوگ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے محنت اور کوشش کریں بلکہ لائبیریا اور فرنچ افریقن علاقوں میں بھی تبلیغ کا کام اپنے ذمہ لیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ لوگ اپنے فرائض کو ادا کریں گے تو آپ کے لئے آخرت میں بہت ساتواب جمع ہو جائے گا اور اس دنیا میں آپ شمالی افریقہ کے رہنما بن جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کے