سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 334 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 334

۳۳۴ ”ہمارا مقابلہ اڑھائی کروڑ یا تین کروڑ سے نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ اڑھائی ارب (ساری دنیا۔ناقل) سے ہے اور یہ مقابلہ کم نہیں ہم نے دنیا میں تبلیغ کرنی ہے۔حوصلہ پست نہ کیجیئے تم اپنا کام بھی کرو اور اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی تبلیغ کا کام کرو۔کسی مومن کے ذمہ کوئی خاص گھر نہیں کوئی خاص گاؤں نہیں کوئی خاص شہر نہیں کوئی خاص ملک نہیں بلکہ ساری دنیا ہے۔"۔لو پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء) حضور اپنی مومنانہ فراست اور مجاہدانہ پیش بینی سے جماعت کو آنے والے فتنوں کے پیش طر صبر و صلوة کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔میں جب تم سے کہتا تھا کہ جماعت پر مصائب اور ابتلاؤں کا زمانہ آنے والا ہے اس لئے تم بیدار ہو جاؤ۔اس وقت تم میری بات پر یقین نہیں کرتے تھے تم نہیں اُڑاتے تھے اور لکھتے تھے کہ آپ کہاں کی باتیں کرتے ہیں۔ہمیں تو یہ بات نظر نہیں آتی اور جب کہ فتنہ آگیا ہے میں تمہیں دوسری خبر دیتا ہوں کہ جس طرح ایک بگولا آتا ہے اور چلا جاتا ہے یہ فتنہ مٹ جائے گا یہ سب کارروائیاں هَبَّا مَّنْثُورًا ہو جائیں گی۔خدا تعالیٰ کے فرشتے آئیں گے اور وہ ان ابتلاؤں اور مشکلات کو جھاڑو دے کر صاف کر دیں گے لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ تم صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ میری مدد مانگو۔میں تمہیں مدد دوں گا۔لیکن تم دو باتیں کرو اول مصائب اور ابتلاؤں پر گھبراؤ نہیں انہیں برداشت کرو۔دوسرے نمازوں اور دعاؤں پر زور دو۔" (الفضل یکم اگست ۱۹۵۲ء) آئندہ پیش آنے والے خطرات کا پوری طرح ادراک ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ پر کامل ایمان و توکل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور جماعت کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے فرماتے ہیں۔"کون ہے جو تمہارا کچھ بگاڑ سکتا ہے یا کون سی قوم ہے جو تمہارے مقابلہ میں کھڑی ہو سکتی ہے۔دنیا کی سب قومیں دنیا کی سب طاقتیں دنیا کی سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے اور تمہارے دشمن خواہ کتنا بھی جتھا ر کھتے ہوں تمہارے مقابل میں بیچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو اور جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پر حملہ نہیں کرتا خدا تعالی پر حملہ کرتا