سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 230
۲۳۰ کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل“ کے ارسال فرمانے پر آپ کا بہت ممنون ہوں۔میں نے اسے بہت دلچسپی سے پڑھا ہے۔" سر میلکم ہیلی گور نر صو بہ یو۔پی و سابق گورنر پنجاب۔” میرے پیارے مولوی صاحب (امام مسجد لندن) اس کتاب کے لئے جو آپ نے امام جماعت احمدیہ کی طرف سے میرے نام بھیجی ہے میں آپ کا بہت ممنون ہوں۔جماعت احمدیہ سے میرے پرانے تعلقات ہیں اور میں اس کے حالات سے خوب واقف ہوں اور اس روح کو خوب سمجھتا ہوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جسے لیکر وہ ہندوستان کے اہم مسائل کے حل کے لئے کام کر رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب میرے لئے مفید ہوگی اور میں اسے نہایت دلچسپی سے پڑھوں گا۔" وو سردار محمد اسماعیل بیگ دیوان ریاست میسور :- سر مرزا آپ کی کتاب پا کر بہت ممنون ہیں۔وہ اسے بہت دلچسپی سے پڑھیں گے۔على الخصوص اس وجہ سے کہ وہ آپ کی جماعت کے امام سے ذاتی واقفیت رکھتے ہیں۔" مسٹر اے۔ایچ غزنوی آف بنگال:- کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل کے لئے مسٹر اے۔ایچ غزنوی مولوی فرزند علی صاحب کے بہت ممنون ہیں۔انہوں نے اس کتاب کو بہت دلچسپ پایا ہے۔" مسٹرڈ بلیو۔پی۔بارٹن Mr۔W۔P۔Barton میں جناب کا امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے ارسال کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ ایک نہایت دلچسپ تصنیف ہے۔میرے دل میں اس بات کی بڑی وقعت ہے کہ مجھے اس کے مطالعہ کا موقع ملا ہے۔" مسٹر آر ای ہالینڈ (انڈیا آفس ) (Mr۔R, E۔Holland (India (Office " جناب کے ارسال فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔میں نے اسے بہت دلچسپ پایا ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔" سرمون اومر (Sir Hone O'Millar) اس چھوٹی سی کتاب کے بھیجوانے کے لئے جس میں مسئلہ ہند کے حل کے لئے