سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 396 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 396

۳۹۶ ذریعہ سے دنیا کو دکھلائے اور آپ کے حسن سے جہان کو روشناس کرے۔پس جہاں تک فرد کی اصلاح کا سوال ہے کسی ایک فرد کا بھی اس طریق کار کو اختیار کر لینا احمدیت کے مقصد کو پورا کر دیتا ہے لیکن جہاں تک اسلام کو دنیا میں پھیلانے کا سوال ہے کسی ایک فرد یا دس ہزار افراد کے ساتھ بھی یہ مقصد پورا نہیں ہو سکتا بلکہ یہ مقصد اسی وقت پورا ہو سکتا ہے جبکہ اسلام اور احمدیت کے پیغام کو ہندوستان اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلا دیا جائے ، سوتوں کو جگایا جائے غافلوں کو ہوشیار کیا جائے ، وہ جن کو توجہ نہیں ان کو توجہ دلائی جائے وہ جو اسلام سے متنفر ہیں ان کے دل میں اسلام کی محبت پیدا کی جائے جو اسلام سے ناواقف ہیں انہیں اسلام سے واقف کیا جائے۔کوئی کان نہ رہے جس میں اسلام اور احمدیت کی آواز نہ پڑے کوئی آنکھ نہ رہے جو احمدیت کا لٹریچر پڑھنے سے محروم ہو کوئی دل باقی نہ ہو جس کو خدائے وحدہ لا شریک کے سندیسے سے آگاہ نہ کر دیا جائے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ کام بغیر تنظیم کے بغیر کوشش کے بغیر جد وجہد کے بغیر سعی لامتناہی کے پورا نہیں ہو سکتا۔" آپ کے دل بیشک اس صدمہ سے چور ہوں گے کہ ایک بڑی بھاری جماعت کٹ کے ٹکڑے ہو گئی ہے اور آپ ہندوستان جیسے وسیع ملک میں تھوڑے سے رہ گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ لوگ جو آج قادیان میں جمع ہوئے ہیں وہ ان سے بہت زیادہ ہیں جو ۱۸۹۱ء کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی بہت زیادہ ہیں جو ۱۸۹۲ء کے جلعہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی بہت زیادہ ہیں جو ۱۸۹۳ء کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی بہت زیادہ ہیں جو ۱۸۹۴ء کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی بہت زیادہ ہیں جو ۱۸۹۵ء کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔لیکن یہ ۱۸۹۱ ء اور ۱۸۹۲ء اور ۱۸۹۳ء اور ۱۸۹۴ء اور ۱۸۹۵ء میں قادیان میں جمع ہونے والے لوگ ہر سال اس یقین سے زیادہ سے زیادہ معمور ہوتے چلے جاتے تھے کہ ہم دنیا پر غالب آنے والے ہیں اور دنیا کو احمدیت کی تعلیم منوانے والے ہیں۔آپ لوگ تو ان سے بہت زیادہ ہیں ، آپ کی مالی حیثیت بھی ان سے زیادہ ہے ، آپ کی دنیوی تعلیم بھی ان سے زیادہ ہے صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ ان لوگوں والا ایمان پیدا کریں اور یہ آپ کے لئے کوئی مشکل بات نہیں کیونکہ وہ نشان