سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 352 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 352

۳۵۲ برادران السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته الفضل کو ایک سال کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔احمدیت کے باغ کو جو ایک ہی نہر لگتی تھی اس کا پانی روک دیا گیا ہے۔پس دعا ئیں کرو اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو۔اس میں سب طاقت ہے ہم مختلف اخباروں یا خطوں کے ذریعہ سے آپ تک سلسلہ کے حالات پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے اور انشاء اللہ آپ کو اندھیرے میں نہیں رہنے دیں گے۔آپ بھی دعا کرتے رہیں میں بھی دعا کرتا ہوں انشاء اللہ فتح ہماری ہے۔کیا آپ نے گذشتہ چالیس سال میں کبھی دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے چھوڑ دیا ؟ تو کیا اب وہ مجھے چھوڑ دے گا؟ ساری دنیا مجھے چھوڑ دے مگر وہ انشاء اللہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔سمجھ لو کہ وہ میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے وہ میرے پاس ہے۔وہ مجھ میں ہے خطرات ہیں اور بہت ہیں مگر اس کی مدد سے سب دور ہو جائیں گے تم اپنے نفسوں کو سنبھالو اور نیکی اختیار کرو۔سلسلہ کے کام خدا خود سنبھالے گا۔خاکسار مرزا محمود احمد۔۳۔مارچ ۱۹۵۳ء ہفت روزہ فاروق) اس پیغام میں خدائی نصرت کے متعلق جس یقین اور وثوق کا اظہار تھا اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔پچھلے دنوں جب فسادات ہوئے تو مجھے جماعت سے خطاب کرنا پڑا اور میں نے کہا کہ کیا تم نے گذشتہ چالیس سال میں کبھی دیکھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے چھوڑ دیا ہو پھر کیا وہ مجھے اب چھوڑ دے گا ساری دنیا مجھے چھوڑ دے مگروہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا بلکہ وہ تو میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے۔میرے اس اعلان سے گورنمنٹ نے سمجھا کہ فساد ہو جائے گا اور اس نے سیفٹی ایکٹ کے ماتحت میری زبان بندی کر دی۔مگر واقعہ یہی تھا که خدا میری طرف دوڑا چلا آرہا تھا اور جب مجھے دکھائی دے رہا تھا کہ خدا میری طرف آ رہا ہے تو میں اس کو کس طرح چھپا سکتا تھا اور سیفٹی ایکٹ خدا تعالیٰ کی تائید سے ہمیں کس طرح محروم کر سکتا تھا وہ شخص جس نے خدا تعالی کی تائید کو نہیں دیکھا وہ اگر انکار کرتا ہے تو دینی نابینائی کی وجہ سے کرتا ہے لیکن وہ شخص جس نے الہی نشانات کو بارش کی