سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 351 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 351

۳۵۱ دی گئی تھی اور صیہونیوں کے مقابلہ اور ارض مقدسہ کو ان سے پاک کرنے کے لئے اموال جمع کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔یہ وہ واقعہ ہے جس کا مجھے ان دنوں ذاتی طور پر علم ہوا تھا اور مجھے پورا یقین ہے کہ جب تک احمدی لوگ مسلمانوں کی جماعتوں میں اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور جب تک وہ ان ذرائع کو اختیار کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے جن سے استعماری طاقتوں کی پیدا کردہ حکومت اسرائیل کو ختم کرنے میں مدد مل سکے تب تک استعماری طاقتیں بعض لوگوں اور فرقوں کو اس بات پر آمادہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گی کہ وہ احمدیوں کے خلاف اس قسم کی نفرت انگیزی اور نکتہ چینی کرتے رہیں تاکہ مسلمانوں میں اتحاد نہ ہو سکے"۔(الانباء بغداد ۲۱۔ستمبر ۱۹۵۴ء بحوالہ الفرقان د سمبر (۱۹۵۴ء) لا قانونیت اور انار کی کے ان بدترین اُڑ رہا ہوں میں فلک پر اس کو ہے بل کی تلاش ایام میں جب کہ نظم و ضبط اور امن و امان قائم رکھنے والی طاقتیں مکمل طور پر بے بس ہو چکی تھی اور مخالفوں کی کوشش تھی کہ جماعت بھی افرا تفری کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سے نابود ہو جائے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت اپنے اولو العزم امام کی قیادت میں بے پناہ مشکلات اور روکوں کے باوجود اپنی تنظیم قائم رکھنے میں پوری طرح کامیاب رہی۔حضرت فضل عمر خدائی تائید و نصرت اور غیر معمولی صلاحیتوں کی برکت سے نہایت سکون اور دلجمعی کے ساتھ جماعت کی رہنمائی فرماتے رہے اور آپ کی حیثیت ایک ایسے جزیٹر Generator کی تھی جو خدا تعالیٰ سے طاقت حاصل کر کے افراد جماعت تک اس کو منتقل کر رہا ہو۔حضور کی طرف سے صبر اور دعا کی تلقین نے مظلوموں کے ہاتھ میں ایک ایسا آلہ تھما دیا تھا کہ اس کی موجودگی میں مایوسی و بد دلی کا زہران پر اثر انداز نہیں ہو سکتا تھا۔ایسے مشکل حالات میں کسی کو تاہ نظر افسر نے ۲۷۔فروری ۱۹۵۳ء کو روزنامہ الفضل کی بندش کا حکم جاری کر دیا اور اس طرح جماعتوں اور امام کے رابطہ کا سب سے موثر ذریعہ منقطع کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔الفضل پر پابندی کے بعد لاہور سے "فاروق" اخبار کی اشاعت شروع ہوئی اس کے پہلے ہی پرچہ میں جو ۳۔مارچ کو شائع ہو ا حضور کا مندرجہ ذیل ولولہ انگیز ایمان اقرو ز پیغام شائع ہوا۔