سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 376 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 376

اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم سے وہ پیشگوئی جس کے پورا ہونے کا ایک لمبے عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق اپنے الہام اور اعلام کے ذریعہ مجھے بتا دیا ہے کہ وہ پیشگوئی میرے وجود میں پوری ہو چکی ہے۔اور اب دشمنان اسلام پر خدا تعالیٰ نے کامل حجبت کر دی ہے۔اور ان پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول ! حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کے سچے فرستادہ ہیں۔جھوٹے ہیں وہ لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کاذب کہتے ہیں۔خدا نے اس عظیم الشان پیشگوئی کے ذریعہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔بعض اہم تحریکات : ) الموعود صفحه ۲۰۷ - ۲۰۸ ) اس غیر معمولی عظیم نشان کے اس روشن طریق پر پورا ہونے اور اس کے انکشاف واعلان کے بعد حضرت مصلح موعود کی ولولہ انگیز انقلابی قیادت میں پہلے سے بھی کہیں بڑھ کر تیزی و مستعدی آگئی اور آپ سے کل کے کاموں کو بھی ممکن ہو اگر تو آج کر اسے مری جاں وقت یہ ہرگز نہیں تاخیر کا کی عملی تصویر نظر آنے لگے۔انابت الی اللہ اور خشوع و خضوع کی ایک نا قابل بیان عجیب کیفیت پیدا ہو گئی اور آپ نے جماعت کی روحانی و جسمانی ترقی کی۔یکے بعد دیگرے متعدد تجاویز و تحریکات پیش فرمائیں۔آپ کے مبارک معمول کے مطابق یہاں بھی دُعاؤں کو اولیت کا مقام حاصل رہا چنانچہ آپ نے د مارچ 1991 تہ سے چالیس روز تک خاص دُعائیں کرنے کی تحریک فرماتی اور پھر چند روز بعد ہی آپ نے تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھنے کی تحریک کرتے ہوئے فرما یا : " مر احمدی یہ عہد کرے کہ وہ روزانہ بارہ دفعہ سُبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم پڑھ لیا کرے گا اسی طرح دوسری چیز جو اسلام کی ترقی کے لیے ضروری ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات اور آپ کے فیوض کا دُنیا میں وسیع ہوتا ہے اور ان برکات اور فیوض کو پھیلانے کا بڑا ذریعہ درود ہے۔بے شک ہر نماز میں تشہد کے وقت درود پڑھا جاتا ہے مگر وہ جبری درود ہے اور جبری درود اتنا فائدہ نہیں دیتا جتنا اپنی مرضی سے پڑھا