سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 328
۳۲۸ یک قربانی اور ایشیار اور محنت کی عادت ہمارے اندر پیدا نہیں ہو جاتی اس وقت تک ہم دین کے لیے قربانی کسی طرح کر سکتے ہیں۔اگر کبھی دین کے لیے نہیں اپنے وطنوں سے ہجرت کرنی پڑی تو ہم ہجرت کسی طرح کر سکیں گے۔اگر ہماری جماعت کے افراد کو جیل خانوں میں جانا پڑے تو وہ جیل خانوں میں کس طرح جاسکیں گے۔۔۔۔۔۔غرض تحریک جدید کے تمام اصول ایسے ہیں کہ ان پر عمل قومی ترقی کے لیے نہایت ضروری چیز ہے" (المفضل ۱۵ نومبر ۱۹) مطالبات تحریک جدید اور حضور کانمونہ : حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے زمانے کے مذہبی رہنماؤں۔فقیہوں اور فریسیوں کے متعلق یہ کہ کر کہ " جو کچھ یہ کہتے ہیں وہ تو ضرور کرو۔مگر جو کچھ یہ کرتے ہیں وہ نہ کرو“ ایک مسلمہ حقیقت کی نشان دہی فرمائی تھی۔عیسائی ممالک میں عیسائی پادریوں کی بے راہ روی کے لطائف اور تفتے زبان زد خاص و عام ہیں۔ہندو آبادیوں میں ہندو پنڈتوں اور ان کے رہنماؤں کے ایسے واقعات کوئی برانہ کی بات نہیں ہیں۔جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کی تعلیم اور خود اپنے مواعیظ پر عمل کرنا تو گیا اس کے قریب بھی نہیں جاتے۔زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان علماء ، پیر اور مشائخ بھی اس بات میں کوئی استثنار نہیں رکھتے اور اسی لیے کسی عارف باللہ نے اس حقیقت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ے و اعطاں کیں جلوه بر محراب و منبر می کنند چون بخلوت می روند آن کار دیگر می کند حضرت مصلح موعودہ اس قومی المیہ کے متعلق اکثر یہ واقعہ یا لطیفہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک مولوی صاحب نے مسجد میں صدقہ کی اہمیت و فضیلت اور اجر و ثواب کے متعلق بہت مؤثر وعظ کیا اور اس میں صدقہ نہ کرنے والوں کے متعلق خدا تعالیٰ کے عذاب و ناراضگی کا بیان بہت رقت انگیز انداز میں کیا ان کی بیوی بھی اتفاق سے یہ وعظ سُن رہی تھی اور اس پر اس کا بہت اثر ہوا اور اس نے وعظ سُن کر گھر جاتے ہی غرباء میں تقسیم کرنے کے لیے اچھے اچھے کھانے پکانے شروع کر دیتے۔مولوی صاحب جب اپنے پراثر وعظ کی داد و تحسین وصول کرنے کے بعد گھر پہنچے تو طرح طرح کے کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبو نے ان کا استقبال کیا اور مولوی صاحب بہت خوش ہوتے کہ کسی نے ان کا وعظ سُن کر اور اس سے متاثر ہو کر ان کے ہاں اچھے اچھے کھانے بھجوا دیتے ہیں مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ کھانے تو انکی بیگم صاحبہ نے غرباء کی ضرورت پوری کر کے ثواب حاصل کرنے اور عذاب الٹی سے بچنے کی کوشش میں تیار