سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 159
۱۵۹ بعض خصوصی معاونین : تفسیر کبیر حضور کے لکھے ہوئے ان نوٹوں اور درسوں سے ترتیب دی گئی ہے جو حضور نے قادیان ربوہ - ڈلہوزی اور کوئٹہ میں دیتے۔اس ضمن میں مکرم خواجہ غلام نبی ایڈیٹر روز نامہ الفضل کو ابتدائی مراحل میں خدمت بجالانے کی سعادت حاصل ہوئی ، مگر زیادہ تر کام مولانا محمد یعقوب طاہر انچارج شعبه زود نویسی نے انجام دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مولانا موصوف کو درس القرآن کے علاوہ حضور کے اکثر د بیشتر خطبات - تقاریر اور کتب مرتب و مدون کرنے کی سعادت حاصل ہوتی۔حوالوں کی تلاش اور پروف ریڈنگ کا کام شروع میں حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب حلالپوری اور ان کی وفات کے بعد مکرم مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب نے بڑی محنت اور خلوص سے کیا۔حضور نے ان کی اس خدمت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا : تفسیر کبیر جلد سوم۔۔۔کی لغت - ترجمہ اور تدوین کا اکثر کام ان کے سپرد کیا گیا تھا ر حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل حلالپوری ، گو آخری حصہ کے وقت مولوی صعاب وفات پاچکے تھے۔تاہم تیسری جلد ----- کی تدوین لغت اور ترجمہ کا بہت کچھ کام انہوں نے ہی کیا۔ان کی وفات کے بعد مولوی نورالحق صاحب کے سپرد یہ کام کیا گیا۔باوجود اس کے کہ ان کا علمی پایہ مولوی محمد اسماعیل جیسا نہیں اور باوجود نوجوان اور ناتجربہ کار ہونے کے انہوں نے میرے منشا کو سمجھا اور خدا تعالیٰ نے انہیں میرے منشا کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی " الفضل وار جولائی ۹۲۵ ) مکرم مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب کا بیان ہے کہ اس کام کی تکمیل پر حضور نے بطور خاص انہیں شرف باریابی بخشا اور ایک خوبصورت قیمتی چوغہ پہنایا جو ایک متبرک یادگار کے طور پر ان کے پاس محفوظ ہے۔اس انتہائی ذمہ داری کے کام کو جس محنت اور لگن سے حضور نے کیا اس کی ایک جھلک حضور کے مذکورہ بالا بیان سے نظر آتی ہے۔اسی سلسلہ میں حضرت سیدہ ام متین فرماتی ہیں : " قرآن مجید سے آپ کو جو عشق تھا اور جس طرح آپ نے اس کی تفسیریں لکھ کر اس کی اشاعت کی وہ تاریخ احمدیت کا ایک روشن باب ہے۔خدا تعالیٰ کی آپ کے متعلق پیشگوئی کہ کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اپنی پوری شان کے ساتھ پوری ہوئی۔جن