سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 127
۱۲۷ دور رس ہدایات سے نوازا۔یورپ۔امریکہ اور افریقہ میں تبلیغی مساعی کو تیز تر کرنے کی تجاویز پر غور ہوا اور اس طرح دنیا نے ایک دفعہ پھر اس بات کا مشاہدہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے بعد دنیا بھر میں تبلیغ و اشاعت اسلام کے لیے کوشاں رہنے والی جماعت جماعت احمدیہ ہی ہے اور اس کے فتح نصیب امام کی اولوالعزمی اسلامی ترقیات کے نئے سنگ میل نصب کر رہی ہے۔فیصل آباد کے ایک شدید مخالف اخبار المنبر نے (جو پہلے المنیر کے نام سے شائع ہوتا تھا) انس کا نفرنس کی تفصیلی روئیداد اپنے اخبار میں درج کرنے کے بعد لکھا :- " خدا را غور کیجئے کتنی دور اس سکیم ہے۔تمام دنیا میں وسیع پیمانہ پراسلامی لٹریچر کی اشاعت" ایک اسی شق کو سامنے رکھتے اور تبلا یے کہ آپ کی یہ شور و غل بپا کرنے والی جماعتیں اس کا توڑ کیا مہیا کر رہی ہیں ؟ اور جیسی معیاری تقاریر ہمارے ہاں قادیانیوں کے خلاف کی جارہی ہیں کیا وہ اس منصوبہ بندی کا توڑ ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کام کا جواب نعروں سے ؟ مسلسل جدوجہد کا توڑ اشتعال انگیزی سے علمی سطح پر مساعی کو ناکام بنانے کا داعیہ صرف پھستیوں بے ہودہ جلوسوں اور نا کارہ ہنگاموں سے پورا نہیں ہو سکتا۔اس کے لیے جب تک وہ انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے فکری اور عملی تقاضے پورے ہوں ، ہنگامہ خیزی کا نتیجہ وہی برآمد ہو گا جس پر مرزا صاحب کا العام إِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَاهَا نَتَكَ صادق آئے گا۔جو لوگ اس طرفہ پر مثبت کام نہیں کر سکتے وہ قادیانی تحریک کے صیحح حامی و مدد گار ہیں۔وہ اس نہج پر جتنا کام کریں گے۔اس سے بہ تحریک تقویت حاصل کرے گی " ر المنبر فصل آباد ار اگست شاته مدیر المنبر نے احمدیہ مساعی کا تجزیہ تو خوب کیا ہے اور نتیجہ بھی درست نکالا ہے مگر یا حسرة على العباد اس تجزیہ اور نتیجہ سے کوئی فائدہ اور نصیحت حاصل نہ کر سکے۔حضور کی واپسی : ۲۴ اگست کو اس خوش قسمت قافلہ کا ایک حصہ بجریت کراچی پہنچ گیا۔۲۵ اگست کو حضور نے ایک وسیع ہال میں خطاب کرتے ہوئے اپنی جماعت کے افراد کو تلقین فرمائی کہ وہ پوری طرح پاکستان کی وفادار اور دیانتدار رعایا بن کر رہیں۔یوروپین حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وہ مادی اسباب کی بجائے خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف توجہ