سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 352
408 مقدم کرتے ہوئے دنیا کی دولتوں اور ملازمتوں کو ٹھکرا کر محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایسی درویشانہ زندگی قبول کرنے کے لیے تیار ہوں جو آسودگی سے خالی ہے اور دنیاوی لحاظ سے کئی قسم کی مشکلات سے گھری ہوئی۔ایسے واقفین جب دنیا کے بظا ہر ہتر مواقع کو ترک کر کے عمداً ایک غربت کی زندگی اپنے اوپر وارد کریں گے تو بعید نہیں کہ انہیں میں سے وہ جیلانی اور قادری اور چشتی اور سہروردی پیدا ہوں جین کی مصلح موعود کو تلاش تھی اور دنیا کو بیسیوں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ضرورت ہے۔مالی تنگی کا اندازہ آپ اس امر سے لگا سکتے ہیں کہ اگر فی الحال ملک کی بستی بستی میں نہ سہی صرف ایسے دیات ہی میں معلم مقرر کئے جائیں جہاں احمدی جماعتیں موجود ہیں تو موجودہ تناسب کے لحاظ سے تقریباً ستر لاکھ روپے سالانہ درکار ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اصل آمد صرف ایک لاکھ چونتیس وه ہزار روپے تھی۔اللہ تعالیٰ پیر ہی نگاہ ہے کہ وہ اپنے خاص فضل سے فرشتوں کو اتا رہے۔احباب کے قلوب کو اس اہم تحریک کی طرف مائل کریں اور ان کی قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔تاہم ایک بار پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھیں کہ :- ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء کہ ایسے مردانہ صفت انسان تیری مدد کریں گے جن پر ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے کہ اُٹھو اور میرے بندے کی نصرت کے لیے آگے بڑھو ! ) طریق کار : تعلیمی کلاس :- گو ابتداء میں شدید ضرورت کے پیش نظر واقفین زندگی کو کسی تعلیم و تربیت کے بغیر ہی جماعتوں میں بھجوا دیا گیا تھا اور ان کے پہلے سے حاصل کردہ دینی علم اور خلوص پر ہی انحصار کیا گیا تھا کہ وہ انشاء اللہ حسب استطاعت جماعت کی تربیت عمدگی سے کریں گے ، لیکن چند سال کے تجربہ نے ثابت کر دیا کہ معلمین کی اپنی تربیت کا ٹھوس انتظام ہونا ضروری ہے۔چنانچہ اب باقاعدہ دفتر وقف جدید کی عمارت میں ہی ایک مکتب وقف جدید جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایک سالہ نصاب مقرر کیا گیا ہے۔نصاب میں اس امر کو ملحوظ رکھا گیا ہے کہ بنیادی دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی علوم سے بھی معلمین کو ضروری ابتدائی واقفیت ہو جائے۔چنانچہ انہیں حساب ، جغرافیہ ، تاریخ ، سوشیالوجی، اقتصادیات سیاسیات، زراعت، کیمیسٹری اور فزکس کے علوم سے بھی کچھ نہ کچھ واقفی کروائی جاتی ہے۔اسی طرح خانہ داری ، کپڑے دھونا۔استری کرنا وغیرہ بھی سکھایا جاتا ہے اور مخدوش