سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 176 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 176

متداول تراجم : اور خدا خوب چال چلنے والا ہے۔یہ ترجمہ خدائی تقدس و عظمت سے کہاں تک مطابقت رکھتا ہے۔؟ تفسیر صغیر : اور اللہ سب تدبیر کرنے والوں سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهُم بِهَا ؟ ( يوسف : ۲۵ ) متداول تراجم : 1- اور اس عورت کے دل میں تو ان کا خیال جم ہی رہا تھا اور انہیں بھی اس کا (عورت) کا خیال ہو چلا تھا۔اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔کسی نبی کی شان معصومیت سے اس ترجمہ کو کیا نسبت ہے ؟ : تفسیر صغیر اور اس عورت نے اس کے متعلق اپنا ارادہ پختہ کر لیا اور اس (یوسف ) نے بھی اس کے متعلق (اپنا ارادہ (یعنی اس سے محفوظ رہنے کا پختہ کر لیا۔ه قَالَ هَؤُلاءِ بنتِى إِن كُنتُمْ فَعِلِينَ (الحجر : ۷۲ ) مند اول تراجم : بولا یہ حاضر ہیں میری بیٹیاں اگر تم کو کرنا ہے۔ایک پاک نبی کے کردار و اخلاق کی کیا تصویر ذہن میں بنتی ہے ؟ تغیر صغیر اس نے کہا اگر تم نے میرے خلاف کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں (تم میں موجود ہی) جو کافی ضمانت ہیں۔ه لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهِ مَا تَقَدَمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَاخَرَ - (الفتح : ٣) متداول تراجم : 1- تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف کر دے۔۲ - تا معاف کرے تجھہ کو اللہ جو آگے ہو چکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے۔تفسیر صغیر : جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تیرے متعلق کئے گئے وہ گناہ بھی جو پہلے گزر چکے ہیں ڈھانک دے گا اور جواب تک ہوتے نہیں لیکن آئندہ ہونے کا امکان ہے، ان کو بھی ڈھانک دے گا۔پہلے ترجموں پر جو اعتراض ہوتے ہیں اور تفسیر صغیر کے ترجمہ سے جو شان نمایاں ہوتی وہ ظاہر ہے۔وَوَجَدَكَ صَالاً فَهَدَى متداول تراجم : 1- اور پایا تجھے کو بھٹکتا پھر راہ سمجھائی۔ا۔(الضحى : ٨) (۔اور تم کو دکھا راہ حق کی تلاش میں بھٹکے بھٹکے پھر رہے ہو توتم کو دین حق کا سیدھا