سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 177
رستہ دکھا دیا۔تغیر صغیر اور جب اس نے تجھے اپنی قوم کی محبت میں سرشار دیکھا تو ان کی اصلاح کا، صحیح رستہ تجھے بتا دیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ارفع و اعلیٰ شان کا اظہار تفسیر صغیر کے ترجمہ میں ہی ہے۔وَالرَّجُزَفًا هجرة متداول تراجم : 1- اور بہتوں سے دور رہو۔- اور نیتوں سے الگ رہو۔اور گندگی سے دور رہو۔• ۴۔اور ناپاکی سے دُور رہو۔المدثر :) اس ترجمہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گندگی سے نسبت پائی جاتی ہے۔العیاذ باللہ تفسیر صغیر اور شرک کو مٹا ڈال۔یہاں محض بطور مثال چند آیات کا ترجمہ بیان کیا گیا ہے۔تفسیر صغیر کے ترجمہ میں یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ اس کا قاری اپنی قرآن فہمی میں ترقی کرتا اور قرآن مجید سے زیادہ قرب اور دل لگاؤ حاصل کرتا ہے۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے