سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 132
۱۳۲ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی سچائی اثر کرتی چلی جارہی ہے اور وہ قرآنی تعلیم کی افضلیت اور اس کی برتری کے قائل ہوتے جا رہے ہیں۔حضور نے جماعت کو مسلسل قربانیوں کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔اگر کسی سلسلہ کا صرف ایک فرد پر انحصار ہو تو آج نہیں توکل و پس ختم ہوجائیگا، لیکن اگر جماعت کا ہ فرد اپنے آپکو قربانی کیلئے پیش کرے اوروہ اوراسکی اولاد اسلام کی اشاعت کیلئے مسل کوشش کرتی چلی جائے تو ایک لیے عرصے تک یہ سلسلہ محمد ہو سکتا ہے اور بہت جلد اسلام دنیا پر غالب آ سکتا ہے۔یہ بیاد رکھو کہ ابتداء میں ترقی ہمیشہ آہستگی کے ساتھ ہوتی ہے، لیکن الہی سنت یہ ہے کہ کچھ وقفہ کے بعد بڑے زور کے ساتھ بند ٹوٹتا ہے اور لاکھوں لاکھ لوگ بچے مذہب میں شامل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔پس اپنی جدوجہد کو جاری رکھو اور اس دن کا انتظار کرو جب خُدائی نصرت اور اس کی مدد کا وقت آجائے گا۔اگر ہماری جماعت نے قربانی کی اس سپرٹ کو قائم رکھا تو جب کامیابی کا وقت آئے گا تو وہ لوگ جو ہمت ہار کر بیٹھ چکے ہوں گئے۔حسرت کریں گے کہ کاش ہم ہمت نہ ہارتے اور ہم بھی اس فتح میں شریک ہو جاتے " الفضل۔استمبر ممثلة ) الہ تعالیٰ کے فضل سے حضور کے اس کامیاب دورہ میں جہاں ڈاکٹروں کو صحت تشخیص اور علاج کرنے کی توفیق حاصل ہوئی وہاں خدمت اسلام کے بعض انتہائی اہم کام بھی سر انجام پاتے۔جیسے دنیا بھر کے مبلغین کے نمائندگان کی کانفرنس سوئس ٹی۔وی پر حضور کا موثر پروگرام مختلف مقامات پر پریس کانفرنسیں اور عام خطاب حضور کی زبان مبارک سے اسلام کی دلنشیں تعلیمات کے بیان سے متاثر ہو کر بعض غیرمسلم معززین جن میں ایک متاز جرمن مستشرق بھی شامل تھے کا قبول اسلام وغیرہ۔اس طرح اگر ایک طرف ایسی دور رس نتائج کی غیر معمولی تجاویز منظور ہوئیں جن کے ثمرات و تاریخ آج ہمارے سامنے ہیں اور آئندہ نسلیں بھی ان سے مستفیض ہوں گی۔تو دوسری طرف حضور کی صحت میں افاقہ تبلیغ و اشاعت اسلام کے تازہ بتازہ پھل اور شاندار نتائج بھی حاصل ہوئے۔حضور کا ایک نہایت اہم خطاب : جماعت کے صاحب الرائے بزرگوں نے حضور کے آرام و صحت کی خاطر ایک دفعہ پھر یورپ جانے کی درخواست کی تو حضور نے نمائندگان شوری سے خطاب کرتے ہوئے بعض بنیادی امور کی وضاحت فرمائی جن سے حضور کے کردار کے نہایت حسین پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا۔