سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 66 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 66

نے قلمبند کی حضرت بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی بھی بہت دلچسپ اور مفصل ڈائری بھجواتے رہے تاہم حضور نے اپنے قلم سے اس سفر کے متعلق جو ارشادات تحریر فرمائے ان سے اس سفر کے مقاصد اور فوائد و نتائج اور حضور کی جماعت سے محبت و تعلق کے علاوہ اور بھی متعدد اہم امور پر روشنی پڑی ہے۔لہذا حضور کے بعض بیانات ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔۲۲ - جولائی کو عدن کے قریب پہنچنے پر حضور نے آدھی رات کے بعد جماعت کے ساتھ اپنے تعلق اور محبت کے جذبہ سے مجبور ہو کر ایک مفصل خط لکھا جس کا اختصار درج ذیل ہے۔" رات کا وقت ہے اور رات بھی خاصی گذر گئی ہے مجھے لوگ کہتے ہیں کل رات آپ کم سوتے تھے اب سو جاہیئے۔مگر عدن قریب آرہا ہے۔۔۔۔۔۔اگر میں اس وقت اپنا قلم رکھ دیتا ہوں تو پھر مجھے عدن کے بعد ہی کچھ لکھنے کا موقع ملے گا۔اس لیے میں دوستوں کی نصیحت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے۔۔۔۔۔یہی کہتا ہوں کہ خط نصف علاقات ہوتی ہے۔میں خدا کی مشیت کے ماتحت اپنے دوستوں کی پوری ملاقات سے تو ایک وقت تک محروم ہوں پس مجھے آدھی ملاقات کا تو لطف اُٹھا نے دو مجھے چھوڑو کہ میں خیالات و افکار کے پر لگا کر کاغذ کی ناقہ پر سوار ہو کر اس مقدس سرزمین میں پہنچوں جس سے میرا جسم بنا ہے اور جس میں میرا بادی اور رہنما مدفون ہے اور جہاں میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کی راحت دوستوں کی جماعت رہتی ہے۔ہاں پیشتر اس کے کہ ہندوستان کی ڈاک کا وقت نکل جاتے مجھے اپنے دوستوں کے نام ایک خط لکھنے دو تا میری آدھی ملاقات سے وہ مسرور ہوں اور میرے خیالات تھوڑی دیر کے لیے خالص اس سر زمین کی طرف پرواز کر کر کے مجھے دیار محبوب سے قریب کر دیں " ر الفضل و راگست ۹۲۴لته : اس خطہ میں جماعت کو ایک نہایت موثر اور قیمتی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : اپنے آپ کو صاف رکھو تا قدوس خدا تمہارے ذریعہ سے اپنے قدس کو ظاہر کرے اور اپنے چہرہ کو بے نقاب کرے - اتحاد محبت - اخبار - قربانی - اطاعت ہمدردی بنی نوع انسان - عضو شکر احسان اور تقویٰ کے ذریعہ سے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کا ہتھیار بننے کے قابل بناؤ۔یاد رکھو تمہاری سلامتی سے ہی آج دین کی سلامتی الفضل و راگست ۹۲ ) (~