سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 378
بھی اس فریضہ کی طرف بطور خاص توجہ دلاتے ہوئے فرمایا : " اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائیگی۔حضور کی اس توجہ کے نتیجہ میں لجنہ کے کاموں میں بھی غیر معمولی مستعدی اور خیستی آگئی۔اسلامی معاشرہ میں غریب اور محتاج انسانوں کی مدد اور ان کی خبر گیری کی طرف بطور خاص توجہ دلائی گئی ہے۔اس اسلامی حکم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا :- ہر شخص کو اپنے اپنے محلہ میں اپنے ہمسایوں کے متعلق اس امر کی نگرانی ریکھنی چاہتے کہ کوئی شخص بھوکا تو نہیں اور اگر کسی ہمسایہ کے متعلق اسے معلوم ہو کہ وہ بھوکا ہے تو اس وقت تک اسے روٹی نہیں کھانی چاہیتے جب تک وہ اس بھوکے کو نہ کھلائے " ) الفضل اارجون ۱۹۴۵ ) ہرا ہم اور ضروری کام میں بنیادی طور پر مضبوط مالی حیثیت کی ضرورت ہوتی ہے۔حضور نے جماعت کی ایسی تربیت فرمائی کہ چندوں کی ادائیگی میں بشاشت و رغبت اور مسابقت کے جو نمونے یہاں نظر آتے ہیں ان کی مثال آج کی دُنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔اس سلسلہ میں حضور نے وقف جائیداد کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا : " ہم میں سے کچھ لوگ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے اپنی جائیدادوں کو اس صورت میں دین کے لیے وقف کر دیں کہ جب سلسلہ کی طرف سے ان سے مطالبہ کیا جائے گا انہیں وہ جائیداد اسلام کی اشاعت کے لیے پیش کرنے میں قطعاً کوئی عذر نہیں ہوگا " الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۲۳ ) " میں نے جاتیداد وقف کرنے کی تحریک کی تھی۔قادیان کے دوستوں نے اس کے جواب میں شاندار نمونہ دکھایا ہے اور اس تحریک کا استقبال کیا ہے۔بہت سے دوستوں نے اپنی جائیدادیں وقف کر دی ہیں " الفضل ۳۱ مارچ ۱۹۴۳ خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلصین جماعت نے چند گھنٹوں کے اندر اندر ۲۰ لاکھ کی جائیدادیں قف کردیں۔وقت زندگی کی تحریک : خدمت دین کے لیے زندگی وقف کرنے کی اہمیت اور یہ بتانے کے بعد کہ اصل عزت خدمت دین میں ہے حضور نے فرمایا :-