سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 312 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 312

۳۱۲ نواں مطالبہ :- نواں مطالبہ کرتے ہوئے فرمایا : ” جو لوگ تین ماہ نہ دے سکیں۔وہ اپنی موسمی چھٹیاں یا حق کے طور پر ملنے والی چھٹیاں وقف کر دیں۔ان کو قریب کے علاقہ میں ہی کام پر لگا دیا جائیگا۔---- زمینداروں کے لیے بھی چھٹی کا وقت ہوتا ہے۔انہیں سرکار کی طرف سے چھٹی نہیں ملتی بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے۔یعنی ایک موقعہ آتا ہے جو نہ کوئی فصل بونے کا ہوتا ہے اور نہ کاٹنے کا۔اس وقت جو تھوڑا بہت کام ہو اُسے بیوی بچوں کے سپرد کر کے وہ اپنے آپ کو تبلیغ کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔ہم انکی لیاقت کے مطابق اور انکی طرز کا ہی کام انہیں بتا دیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے اعلیٰ نتایج رونا ہوں گے۔مثلاً ان سے پوچھیں گے کہ تمہاری کہاں کہاں رشتہ داریاں ہیں اور کہاں کے رشتہ دار احمدی نہیں پھر کہیں گے جاؤ اُن کے ہاں مہمان ٹھہرو اور انکو تبلیغ کروا" الفضل و دسمبر ۳۳) ۹ر دسوال مطالبہ : دسواں مطالبہ پیش کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :- " اپنے عہدہ یا کسی علم وغیرہ کے لحاظ سے جولوگ کوئی پوزیشن رکھتے ہوں یعنی ڈاکٹر ہوں و کلا۔ہوں یا اور ایسے معزز کاموں پر یا ملازمتوں پر ہوں۔جن کو لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں تا کہ مختلف مقامات کے جلسوں میں مبلغوں کے سوائے اُن کو بھیجا جاتے۔۔۔میں سمجھتا ہوں اگر اچھی پوزیشن رکھنے والا۔اپنے حالات بیان کرے اور بتاتے کہ اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کر کے کسقدر روحانی ترقی حاصل ہوتی اور کسی طرح اس کی حالت میں انقلاب آیا۔پھر ڈاکٹر یا وکیل یا بیرسٹر ہو کر قرآن اور حدیث کے معارف بیان کرے تو سنے والوں پیر اس کا خاص اثر ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔یہ لوگ اگر لیکچروں کے لیے معلومات حاصل کرنے اور نوٹ لکھنے کے لیے قادیان آجائیں تو میں خود ان کو نوٹ لکھوا سکتا ہوں یا دوسرے مبلغ لکھا دیا کریں گے۔اس طرح ان کو سہارا بھی دیا جا سکتا ہے " الفضل و ستمبر ٩٣ة ند