سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 216 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 216

۲۱۶ آل آل انڈیا کشمیرکیٹی " خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا " ) پیشگوئی مصلح موعود ) پس منظر : جماعت احمدیہ کی تاریخ میں کشمیر کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی محرکة الآراء تصنیف میں جو مسیح ہندوستان میں" کے نام سے مشہور ہے تاریخی و عقلی دلائل سے روز روشن کی طرح یہ واضح اور ثابت فرمایا ہے کہ حضرت مسیح ناصری واقعہ صلیب کے بعد ہجرت کر کے ہندوستان تشریف لائے اور کشمیر میں ایک عرصہ تک بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کی ہدایت و راہنمائی کرنے کے بعد اسی سرزمین میں مدفون ہوئے اور یہ کہ آپ کا مزار سرینگر میں آج تک موجود اور مرجع خلائق ہے۔کشمیر سے تعلق اور اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :- اور چونکہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اس لیے کشمیر بھی ہمیں بہت پیارا