سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 153 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 153

مکمل جواب پیش کرتی ہے۔مختلف مشہور مذاہب کی تعلیم کا یا ہم موازنہ۔مذہبی کتب کی حفاظت اور مقابلہ قرآن مجید کی عظمت و شان اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی کی صداقت مختلف پہلووں سے ثابت کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قدیم مذہبی کتب کی پیشگوئیاں بیان کرنے کے بعد سے اگر خواہی دیلے عاشقش باش و محمد مهست بربان محمد کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مقدسہ نہایت پیار و جذب کے اندازہ میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ قاری حضورہ کی ذات اقدس اور آپ کی تعلیم میں زبردست کشش محسوس کرتا ہے۔اس کتاب کے مضامین اور ان کی ترتیب و پیش کش اس حسن و خوبی سے کی گئی ہے کہ پڑھنے والا ایک ایسی کمی اور پیاس محسوس کرنے لگتا ہے جو قرآن مجید اور اس کی تفسیر سے ہی بجھائی جاسکتی ہے۔اس عظیم کتاب میں مذکورہ بالا مضامین کے علاوہ جمع قرآن - حفاظت قرآن - ترتیب قرآن استور و آیات کی ترتیب اور ان کا باہم تعلق ) قرآن مجید کی پیشگو تیاں معجزات - اسلامی عبادات کی فضیلت قرآنی اخلاق اور ان کی عظمت و فضیلت۔پیدائش عالم اور پیدائش روح کے متعلق قرآنی تعلیم اور حیات بعد الموت جیسے اہم مضامین بڑے فصیح و بلیغ انداز میں بیان کئے گئے ہیں اور مخالفین اسلام کے اعتراضات کا مکمل اور تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔حضور کی تفاسیر کی عظمت و شان تو اپنی جگہ ہے جس کا ادراک و عرفان ہر شخص اپنے ظرف و علم کے مطابق کر سکتا ہے تاہم یہ دیباچہ ہی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ اس کا مصنف ان پاک و مظہر وجودوں میں سے ہے جنہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآنی علوم سے بہرہ ور کیا گیا ہے۔تفسير كبير : حضرت مصلح موعود کی تمام تصانیف کلام اللہ کا مرتبہ اور قرآن مجید کی عظمت و شان ظاہر کرتی ہیں تاہم تفسیر کبیران کتب میں اور قرآن مجید کی دیگر بے شمار تفاسیر میں ایک نمایاں اور اعلی مقام رکھتی ہے۔قرآن مجید جو کیا بلحاظ فصاحت و بلاغت اور کیا بلحاظ تاثیر و افادیت ایسے درجہ کمال کو پہنچا ہوا ہے، کہ اس سے زیادہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔تمام ضروری علوم اس میں موجود ہیں سے وحلُّ الْعِلْمِ فِي الْقُرآنِ لكِنُ تَقَاصَرَ عَنْهُ أَنْهَامُ الرجال خدا تعالیٰ کی حکمت کا ملہ اور مصلحت تامہ کے مطابق یہ خزائن اپنے اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں۔وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَانَهُ وَمَا نَنَزَلُةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَعْلُومِ الحجر : ۲۲) نبه