سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 115 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 115

۱۱۵ خدا تمہاری مدد کرے اور جو کام ہم نے ملکر شروع کیا تھا۔وہ ہم اپنی آنکھوں سے کامیاب طور پر پورا ہوتا دیکھیں۔۲ برادران والسلام مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ۱۱/۳/۵۵ الفضل ۱۵ ر مارچ السلام علیکم ورحمة الله و بركاته " -1900 آج ۲۰ تاریخ ہے اور انشاء اللہ ۳۰ کو ہم جا رہے ہیں۔گرمی ان دنوں کراچی میں بڑی شدید پڑرہی ہے۔اور اس وجہ سے طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے، مگر باوجود اس کے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بیماری کے بعض حصوں میں کمی ہے۔آج ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بڑے اصرار سے اپنا خیال ظاہر کرتے تھے کہ فالج حقیقی نہیں ہے بلکہ محض عرضی ہے چونکہ ہوائی سفر قریب آرہا تھا۔اس لیے خیال کیا گیا کہ ایک دفعہ دل کے ماہر ڈاکٹروں سے پھر مشورہ کر لیا جائے۔چنانچہ کراچی کے سب سے بڑے ماہر قلب ڈاکٹر ایم شاہ صاحب جو اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور امریکہ سے خاص طور پر اس کا مطالعہ کر کے آتے ہیں سے خواہش کی گئی کہ وہ ایک دفعہ جانے سے پہلے اگہ تحقیق قلب سے دل کا پھر مطالعہ کر لیں۔چونکہ اس آلہ کا گھر پر لانا ناممکن تھا۔اس لیے ہسپتال میں دکھانے کا فیصلہ ہوا۔چنانچہ میں آج صبح دس بجے وہاں گیا۔ڈاکٹر شاہ صاحب نے نہایت محبت اور توجہ سے آلہ تحقیق قلب لگا کر دل کی حرکات کا مطالعہ کیا۔اور آلہ کھولنے کے بعد میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ مبارک ہو دل سو فیصدی ٹھیک ہے۔پھر فرمایا کہ ہوائی سفر کا فیصلہ نہایت مبارک ہے۔میں آپ کو یہی مشورہ دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا کہ آپ کسی وجہ سے اس سفر سے گھبراتے نہ ہوں۔مگر دل یہی چاہتا تھا کہ آپ ہوائی سفر کریں تاکہ سفر کی کوفت نہ ہو اور علاج جلدی ہو جائے۔ہر حال ماہر ڈاکٹروں کے مشورہ سے ہوائی سفر کا فیصلہ ہوا ہے انشاء اللہ چند روز میں چل پڑیں گے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ جماعت نمازوں اور دعاؤں میں