سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 4
کیا گیا کہ آپ کی بیماری کی نوعیت ایسی ہے کہ آپ کے لیے یہ کام بہت وقت طلب ہے۔اس لیے اگر آپ پسند فرمائیں تو مسودہ واپس بھیجوا دیں لیکن ان کا ہر بار یہی جواب ہوتا کہ حضور نے یہ کام میرے سپرد فرمایا ہے۔اس لیے میں اس کو مکمل کروں گا۔حضرت شیخ صاحب نے اپنی وفات تک اس کتاب کا اکثر حصہ ملاحظہ فرما کر نہایت مفید مشورے دیتے اور ضروری اصلاح فرمائی۔اللہ تعالے ان کے درجات بلند فرماتے اور اعلیٰ علیین میں اپنے خاص مقام قرب سے نوازے۔آمین اسی طرح باقی دو بزرگوں نے بھی نہایت محنت اور اخلاص سے اس مسودے کا جائزہ لے کر اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔فجزاهم الله احسن الجزاء فضل عمرفاو نڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خواہش کے مطابق نے بھی بہت محنت توجہ اور اخلاص سے یہ سارا مسودہ پڑھا۔اور اس میں زبان کے لحاظ سے صلاح فرمائی۔ادارہ ہذا ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔مکرم مولانا عبد الباسط صاحب شاہد بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔جنہوں نے اس کام کو ایک عظیم سعادت سمجھتے ہوتے نہایت محنت۔اخلاص اور محبت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اور یہ کام ابھی جاری ہے۔چوتھی جلد پر کام ہو رہا ہے۔پانچویں جلد جو زیادہ تر سیرت کئے اقعات پر مشتمل ہو گی۔اس کا مواد بھی اکٹھا ہو چکا ہے ، صرف اس کو ترتیب دنیا باتی ہے۔کا بھی خاکسار دلی شکریہ ادا کرتا ہے ایک لمبا عرصہ انہوں نے بھی مکرم مولانا عبدالباسط صاحب شاہد کے ساتھ مل کر حوالہ جات کی تلاش ان کی نقل اور ضروری مواد کی فراہمی کے سلسلہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔اللہ تعالی ان کو بھی احسن جزا دے۔بہت سے دوست احباب اور جماعتوں کی طرف سے یہ تقاضے ہو رہے تھے کہ حضور کی سوانح کی اشاعت میں بہت تاخیر ہو رہی ہے۔اس کے لیے چند مجبوریاں حائل تھیں جن میں سے بعض کا تذکرہ میں پہلے کر چکا ہوں۔اس تاخیر کے لیے معذرت کرتے ہوتے میں امید کرتا ہوں کہ احباب کو بہت لمبا عرصہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔اور انشاء اللہم کوشش کریں گے کہ اس کام کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔دو باللہ التوفيق