سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 175 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 175

تفسیر صغیر :- اور تم ان لوگوں کے انجام کو جنہوں نے تم میں سے رہوتے ہوتے سبت کے معاملہ ہیں زیادتی کی تھی یقیناً جان چکے ہو۔اس پر ہم نے انہیں کہا تھا جاؤ ذلیل بندر بن جاؤ۔ه وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ۔الآيه (البقرة : ۹۳ ) متداول تراجم :- اور جب ہم نے تمہارا قول و قرار لیا تھا اور طور کو تمہارے سروں کے اوپر لاکھڑا کیا تھا۔تغیر صغیر اور اس وقت کو بھی یاد کرو جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا اور طور کو تمہارے اوپر بلند کیا تھا۔ه فَصُرُهُنَّ إِليكَ۔۔۔(البقرة : ۲۶۱) متداول تراجم : اپنے پاس منگا لو اور ٹکڑے ٹکڑے کر دو۔تفسیر صغیر : ان کو اپنے ساتھ سدھا لے۔ه اللهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ (البقرة : ١٦ ) متداول تراحم : 1 - اللہ منہی کرتا ہے ان سے - اللہ تعالیٰ بھی استہزا کر رہا ہے ان کے ساتھ۔اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے۔تفسیر صغیر اللہ انہیں ان کی منہی کی سزا دے گا۔وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُ وَ الأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا ابليين - (البقره: ۳۵) وَ متداول تراجم اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو۔تفسیر صغیر اور (اس وقت کو بھی یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ فرمانبرداری کرور پس انہوں نے فرمانبرداری کی مگر ابلیس نے نہ کی) ه قُلِ اللهُ اَسْرَعُ مَكْرًا۔۔۔۔ر یونس : ۲۲) مند اول تراجم : 1- ان سے کہو اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے۔- آپ کہہ دیجئے اللہ چالوں میں ان سے بڑھا ہوا ہے۔ان تراجم سے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا چالبازی کا کوئی مقابلہ ہو رہا ہے۔تفسیر صغیر : تو انہیں کہہ کہ اس کے مقابل پر اللہ کی تدبیر تو بہت ہی جلد کارگر ہوا کرتی ہے۔ه وَاللهُ خَيْرُ المَاكِرِينَ۔رانغال : ٣١ )