سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 218
PIA ہاں لڑکا ہوگا یہ خبر اس وقت دی گئی جب مولوی صاحب بڑھاپے کی عمر میں تھے۔ان کی بی بی کو ایسی مرض تھی کہ اس کی وجہ سے بچے چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو جاتے تھے۔دو تین سال سے زیادہ کوئی لڑکا زندہ نہیں رہتا تھا۔خود حضرت مولوی صاحب کی اولاد دوسری بیوی سے بھی سوائے لڑکیوں کے چھوٹی ہی عمر میں فوت ہو جاتی تھی ان حالات مخالف کی موجودگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنا خواب بیان فرمایا کہ آپ کے ہاں بیٹا ہوگا اور اس دوسری بیوی سے ہو گا جس کی اولاد کے فوت ہونے پر دشمنوں نے ہنسی بھی کی تھی۔اب گو اس عمر میں ہو سکتا ہے کہ اولا د بند ہی ہو جائے۔لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خیال ہو سکتا تھا کہ آپ کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہو مگر اس کے ساتھ رویاء میں یہ شرط بھی لگی ہوئی تھی کہ وہ لڑکا ہوگا مگر اسے بھی سمجھ لیتے ہیں کہ قیاس سے ایسا ہو سکتا تھا مگر آگے جو علامات بتائی گئی ہیں وہ کسی قیاس سے نہیں بتلائی جاسکتیں چنانچہ آپ کو دکھلایا گیا کہ (۱) وہ لڑکا خوش رنگ اور سانولا ہوگا۔(۲) خوبصورت ہوگا (۳) اس کی آنکھیں بڑی بڑی ہوں گی (۴) اس عمر سے بڑھ جائے گا جس میں پہلے بچے فوت ہوتے رہے ہیں (۵) اس کے جسم پر اور خاصکر پنڈلیوں پر پھوڑے ہوں گے (۶) وہ پھوڑے اتنی دیر تک رہیں گے کہ اُن کے نشان قائم ہو جائیں گے (۷) اُن پھوڑوں کا علاج بتایا گیا۔یہ اتنی بات ہیں میں جو قیاس سے ہرگز معلوم نہیں ہو سکتیں۔تیسری علامت شیطانی خواب کی پہنچان کی ایک یہ بھی ہے کہ اس خواب کی تائید کسی دوسرے شخص کی خواب سے نہیں ہوتی لیکن رحمانی خواب کی تائید خدا تعالئے دوسری جگہوں میں بکثرت پیدا کرتا رہتا ہے اور اپنے ماموروں کی تائید میں (ا) ان کے ظاہر ہونے سے پہلے لوگوں کو خبر دنیا ہے (۲) ان کے وقت میں ایسے لوگوں کو خبر دیتا