سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 15
10 اور یقین ہے اور ذرا بھی وہم نہیں۔خدا تعالے مظفر و منصور کرے گا اور ضرور کرے گا۔مگر خدا تعالے کی نصرت اور تائید کے لئے اپنے آپ کو اہل ثابت کر دو۔بدر کی جنگ میں حضرت ابو بکر صدیق نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دعاؤں میں لگے ہوئے تھے کہ کیا آپ سے اللہ تعالے کے وعدے نہیں ہیں۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ وعدے ہیں مگر میں غنا سے ڈرتا ہوں۔پس یاد رکھو کہ اس کے بڑے بڑے وعدے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہیں۔وہ اس سلسلہ کو غالب کرے گا۔اس کی حفاظت کرے گا ضرور کرے گا۔مگر اللہ تعالیٰ کے غنا سے میں بھی ڈرتا ہوں۔اس لئے ہمیں اپنے اعمال سے بتا دینا چاہیئے کہ ہم ان وعدوں کے مستحق ہیں۔دکھ ایک دن کا بھی بُرا ہے۔دن تو پھر دن ہے آدھ گھنٹہ کا بھی برا ہوتا ہے۔جان نکلنے لگتی ہے اب تو اس مصیبت پر پانچ دن گزر گئے۔یہ چھوٹا سا غم نہیں کسی کا چھوٹا سا بچہ بیمار ہو تو وہ گھبرا جاتا ہے۔یہاں تو وہ بیمار ہیں جنہیں برسوں میں پرورش کیا گیا۔(الفضل ۲۵ مارچ سلسلہ مل ۳ (ب) میرا فرض ہے کہ جماعت کو ایک نقطہ پر جمع کروں۔اس لئے خواہ اس کام میں میرے راستہ میں کتنی ہی مشکلات پیش آئیں میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے گا کہ جرات سے ہر ایک وقت کا مقابلہ کروں۔میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ میرا ساتھ دینگے