سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 145
۱۴۵ ضروری انتظام کوئی معمولی شخص نہیں کر سکتا۔اور جو شخص یہاں جماعت کے مہمان کی حیثیت سے آتا ہے اُسے ریسیو کرنے والا ناظر ہونا چاہیے۔میری غیرت برداشت نہیں کر سکتی کہ اس صیغہ کو نظارت کے درجہ پر نہ رکھوں۔میں تو اپنی زندگی میں اس کام کے انچارج کا نام ناظر نہی رکھوں گا۔پیچھے معلوم نہیں کیا ہوتا ہے نظارت بہشتی مقبرہ اس نظارت کے متعلق فرمایا :- مقبرہ بہشتی کا ناظر مقرر کرنے کی بھی یہ وجہ ہے کہ یہ صیغہ خدا تعالئے کے الہام کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام نے مقرر کیا۔اور اس کے لئے جو کمیٹی بنائی اسے ایسے اختیارات دیئے کہ آج تک ان کو پیش کر کے غیر مبائعین ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے۔پس اس صیغہ کے لئے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے الہام الہی سے بنایا میں نے آنریری ناظر رکھ دیا ہے۔اس صیغہ کے وقار کے لئے۔کیونکہ یہ اسم صیغہ ہے اور خدا تعالے کے الہام سے مقرر کیا گیا ہے ا سکے ے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء مرا