سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 146 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 146

فرمایا: انگریشنل انجین باہر سے نوجوانوں کو یہاں آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔بلکہ بہتر ہوگا کہ مختلف ممالک کے لوگ یہاں آئیں اور انجمن کا کام سنبھالیں تا ہماری مرکزی انجمن انٹرنیشنل انجمن بن جائے۔صرف پاکستانی نہ رہے۔بعض لحاظ سے بے شک پاکستان کے لوگ دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں لیکن اگر ان کے ساتھ ایک ایک ممبر نائیجیریا۔گولڈ کوسٹ۔امریکہ۔مشرقی افریقہ - ہالینڈ جرمنی اور انگلینڈ وغیرہ ممالک کا بھی ہو تو کام زیادہ بہتر رنگ میں چل سکتا ہے۔جب یہ لوگ یہاں آکر کام کریں گے تو باہر کی جماعتوں کو اس طرف زیادہ توجہ ہوگی اور وہ سمجھیں گے کہ مرکز میں جو انجمن کام کر رہی ہے وہ صرف پاکستان کی جماعتوں کی انجمن نہیں بلکہ ہماری بھی انجمن ہے " خطبه جمعه ۱۴ر اکتوبر شار ) الفضل ۱۲۵ نومبر ۱۹۵۵ء) ه