سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 131 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 131

مولوی سید سرور شاہ صاحب ناظر امور عامه عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب ناظر بیت المال مکرمی ماسٹر عبد المغنی صاحب۔ان کے علاوہ جماعت کی ضروریات افتاء اور قضاء کو مد نظر رکھ کر افتاء کے لیئے مکرمی مولوی سید سرور شاہ صاحب معرفی مولوی محمد اسماعیل هنات اور مکرمی حافظ روشن علی صاحب اور قضاء کے لئے مکرمی قاضی امیرحسین صاحب ، مکرمی مولوی فضل الدین صاحب اور مکرمی میر محمد اسحق صاحب کو مقرر کیا ہے آئندہ جو تغیرات ہوں گے ان سے احباب کو اطلاع دی جاتی رہے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب ان لوگوں کے کام میں پوری اعانت کریں گے۔اور سلسلہ کی کسی مفادات سے دریغ نہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کے قائم کردہ سلسلہ کے استحکام کے لئے مجھے یقین ہے کہ سب احباب اس تکلیف کو خوشی سے برداشت کریں گے اور ی طرح ان کا رکنوں کا ہاتھ بٹا کر ثواب کے مستحق ہوں گے اور ان کی تحریرات کو میری تحریرات سمجھیں گے۔نظارت ببیت المال وَاخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ خاکسار مرزا محمود احمد آپ نے نئے نظام کے تحت نظارت بیت المال کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ان کاموں کے علاوہ جن کا تعلق صدر انجین سے ہے باقی تمام کاموں کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت پیش آئے اُسے دیہ صیغہ جیتا کرے۔اس سے پہلے ہمارے افسروں کا یہ کام ہوتا تھا کہ ان عام کا ہو کے لئے جو کچھ کوئی دے جائے یا بھیج دے ، وہ لے لیں۔لیکن جن لوگوں نے کوئی خاص کام کرنا ہو ان کے خزانے دوسروں کی رائے الفضل ۴ جنوری ۱۹۱۹ء صدا -۲