سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 125
۱۲۵ اسلوب بیان میں تبدیلی حضرت مرزہ البشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کا یہ دور جس پر اب ہم نظر ڈالیں گے نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔آپ کی قائدانہ اور مصلحانہ صلاحیتیں اس دور میں پورے عروج پر جلوہ افروز نظر آتی ہیں عظیم الشان اور دور رس منصوبے تیار ہو رہے ہیں۔اور جماعت کو اُن پر باحسن طریق عمل پیرا ہونے کا ڈھنگ سکھایا جا رہا ہے۔پس مناسب ہوگا کہ ابواب کو سال بسال منقسم کرنے کی بجائے اہم کاموں اور منصوبوں کے اعتبار سے ابواب قائم کر کے ان پر یکجائی نظر ڈالی جائے۔بایں ہمہ بعض کام اتنے وسیع ہیں اور اتنے طویل زمانہ کو محیط ہیں کہ شاید انہیں مزید ابواب میں بھی منقسم کرنا پڑے۔بهر حال اس نئے طریق کار پر عمل کرتے ہوئے ہم سب سے پہلے جماعت احمدیہ کے اس عظیم الشان نظام کا ذکر کرتے ہیں جو آپ کی قیادت میں مختلف مراحل سے گزرتا ہوا قائم و رائج ہوا۔یہ نظام اپنی خطوط پر آج بھی جاری ہے۔ہاں وقتاً فوقتاً اس میں نئی ارتقائی شاخیں نمودار ہوتی رہتی ہیں۔