سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 76 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 76

اور پہلی مرتبہ لاہور میں مستورات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پیر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔مرد اور عورت کے حقوق بیان فرمائے۔عورتوں کی اسلامی خدمات کا بڑے دل نشین الفاظ میں ذکر فرمایا تاکہ احمدی عورتوں میں جذبہ خدمت بیدار ہو۔احمدی عورتوں پر خوب واضح کیا کہ خدمت دین کے معاملہ میں وہ مردوں سے کسی طرح پیچھے رہنے پر مجبور نہیں بلکہ مردوں کے شانہ بشانہ خدمت دین کے ہر کام میں حصہ لے سکتی ہیں۔اور اُن کو لینا چاہیئے۔احمدی مستورات پر اس پہلو سے اُن کی حیثیت اور اہمیت واضح فرمائی کہ لاہور جیسے عظیم ثقافتی اور علمی مرکز میں رہ کر اُن کی جماعتی ذمہ داریاں غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہیں۔پھر اُن پر یہ بھی واضح فرمایا کہ دین کو مشکل نہیں سمجھنا چاہیئے اور اس خوف سے دینی علم سیکھنے ی۔گریز نہیں کرنا چاہیئے کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔آپ نے آیہ کریمیہ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ للذكر هل من مذکر کی نہایت لطیف تفسیر کرتے ہوئے انہیں نہایت سادہ پیرا یہ میں اس کے مطالب سمجھائے۔اور عورت کے مقام کی عظمت کو واضح کرتے ہوئے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے دین کا علم اس کثرت سے لوگوں کو پہنچا کہ ساری اسلامی دنیا اُن کی عزت کرتی ہے اور رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ رہے گا۔پھر اختلافی مسائل مثلاً حضرت عیسی علیہ السّلام کی وفات کے مسئلے اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی صداقت کے مسائل کو بھی نہایت آسان پیرایہ میں سمجھا کہ اس بات کا عملی ثبوت دیا کہ دین نہ تو تفقہ کے اعتبار سے مشکل ہے اور نہ نظریات اور عقائد کے اعتبار سے۔اور کسی بھی علمی معیار کا مرد ہو یا عورت ، دونوں دینی مسائل کو آسانی سے ذہن نشین کر سکتے ہیں۔غرضیکہ یہ اصلاحی تقریر خورتوں میں ایک نیا ولولہ اور شوق اور خدمت دین کا عزم پیدا کرنے کا موجب بنی۔اس تقریر کے موقع پر کچھ غیر احمدی خواتین بھی موجود تھیں۔جنہوں نے اسی وقت آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اس تقریر کے اثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔احمدی خواتین کی تربیت کے سلسلہ میں یہ تقریر محض ایک نقطہ آغاز تھی۔بعد ازاں طویل عمد خلافت میں مستورات کی تربیت کی طرف آپ ہمیشہ خصوصی توجہ دیتے رہے ، اور احمدی خواتین کی دینی حالت سنوارنے کے لئے اور اسلام کی راہ میں ہر قسم کی قربانی پر اُن کو آمادہ کرنے کے لئے آپ ہمیشہ نئی تجاویز اور نئے لائحہ عمل اُن کے سامنے پیش کرتے رہے لیکن ان امور کا تذکرہ آئندہ صفحات میں اپنے وقت پر ہوتا رہے گا۔سوره قمر آیت اہم