سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 69

49 (۳) منه دل در منتہائے دنیا گر خدا خواہی کرنے خواہد نگاره من تهی دستان عشرت را دتر جمہ۔اگر خدا کو چاہتا ہے تو دنیوی نعمتوں پر فریفتہ نہ ہو میرا محبوب انہیں لوگوں کو پسند کرتا ہے جو عیش و عشرت ترک کر چکے ہیں۔(۴) بیٹے دار عقے کمر بستہ چست - (۵) دیدم از هجر خلق جلوه یار (4) برونگر انجام کن اسے غنوی۔(6) وہ جو معائنہ عذاب سے پہلے اپنا تارک الدنیا ہونا ثابت کر دیں گے۔(م) (۸) نادان کہتا ہے کہ ہم دنیا کو چھوڑ دیں۔واللہ میرا دل پھڑک اٹھا ان تحریروں کو پڑھ کر یا احمد لہ ہوٹل کا قیام د فاروق قادیان - - ار فروری شد ۱۹۱۵ء میں آپ نے لاہور میں احمدیہ ہوسٹل جاری فرمایا۔آپ کا یہ اقدام احمدی نوجوانوں کے لئے دُور رس فوائد کا حامل ثابت ہوا۔احمد یہ ہوسٹل کے قیام کی بڑی غرض یہ تھی کہ احمدی نوجوانوں کو مغربی تعلیم کے بداثرات سے محفوظ رکھا جائے اور ان کی ذہنی نشونما ایک ایسے ماحول میں ہو جس پر احمد تیت کا رنگ غالب ہو۔یہ مقصد بفضلہ تعالے اس ہوٹل کے قیام سے بدرجہ اتم پورا ہوا اور جماعت احمدیہ کے نوجوانوں کو ایک ایسا پاکیزہ ماحول میسر آگیا جس میں رہ کر نئی تعلیم کے بد اثرات سے محفوظ رہتے ہوئے وہ مغربی علوم کو اسلام کی تائید میں پیش کرنے کے قابل ہو گئے۔غرضیکہ جدید علوم کے وہ ہتھیار جو عیسائی دنیا کی طرف سے اسلام کے خلاف استعمال کئے جارہے تھے احمدی نوجوانوں کے ہاتھوں میں نہایت مئوثر رنگ میں اسلام کی تائید میں استعمال ہونے لگے۔اس دور کے احمدی نوجوانوں کی اعلیٰ تربیت کے اسباب میں سب سے بڑا سبب یہ امر ثابت ہوا کہ حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نوجوان طلباء سے براہ راست تعلق رکھتے۔ان کی تربیت فرماتے نئی تعلیم کی طرف سے پیدا ہونے والے اعتراضات کے تسلی بخش جواب