سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 362
سے بنا ہوا ایک سادہ سا آلہ جسے (CRYSTAL SET کہا جاتا ہے براہ راست اُن کی آواز پکڑ کر سُنانے کی اہمیت رکھتا ہے اور اس کو چلنے کی قوت اسی فضاء سے حاصل ہو جاتی ہے جس کو ٹرانسمیٹر نے طاقت سے بھر دیا ہوتا ہے۔++ بہر کیف حضرت خلیفہ اسی کو اس امر کی حاجت نہ تھی کہ اپنی ازواج کو بار بار تعاون کی تلقین کریں۔دینی کاموں میں اختلاف اور جھگڑوں سے منع کرنیں یا آئے دن اُن کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو سلجھانے میں اپنا قیمتی وقت صرت کریں۔نہیں کبھی ایسا نہیں ہوا۔جب سے میں نے ہوش سنبھالا اپنی والدہ کی وفات تک ایک مرتبہ بھی ایسا واقعہ نہ دیکھا نہ سُنا کہ ہماری بڑی والدہ حضرت اُمم ناصر نے حضرت خلیفتہ اسی کی خدمت میں یہ شکایت پیش کی ہو کہ مریم نے فلاں دینی معاملہ میں میرے ساتھ تعاون نہیں کیا یا اس کے برعکس کبھی میری والدہ نے کوئی شکوہ اس نوعیت کا حضور کی خدمت میں پیش کیا ہو کہ لجنہ اماء اللہ کے معاملات میں حضرت سیدہ اُقم ناصر نے میرے ساتھ یہ غیر مشفقانہ سلوک کیا ہے۔سالہا سال تک لجنہ اماء اللہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس ہمارے گھر میں منعقد ہوتے رہے۔کبھی ایک مرتبہ بھی میں نے کوئی تکرار نہیں سُنی کوئی خلاف ادب بات نہیں دیکھی۔گویا رشتوں کی طبیعی رقابت کو اس مقدس دائرے میں قدم رکھنے کی اجازت نہ تھی جیسے کسی مقدس عامل نے اپنی جادو کی چھڑی سے ان اجلاسیات کے ماحول میں ایک دائرہ سا کھینچ دیا ہو کہ یہ رقابت اس دائرہ کے اندر قدم رکھنے کی قدرت نہ پائے۔یہ مزاج شناس بیویاں اپنے خاوند کے مزاج پر نظر رکھتی تھیں اور اُن کے دل اس کے دل کی دھڑکنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر دھڑکتے تھے۔ابتداء میں اس تنظیم کو قادیان تک ہی محدود رکھا گیا تا کہ حضور کی براہ راست تربیت کے تحت جب اس تکلمین کا ایک اعلیٰ نمونہ تیار ہو جائے تو اسے ملکی اور پھر عالمی تنظیم کی شکل دی جائے۔چنانچہ جب کچھ عرصہ کے بعد لجنہ کی تنظیم قادیان میں مستحکم ہوگئی اور مستورات میں تنظیمی امور عمدگی سے چلانے کی اہلیت پیدا ہو گئی، تو آپ نے اس تحریک کو بیرونی جماعتوں میں جاری فرما دیا۔آج یہ تنظیم پھیل کر ایک عظیم الشان عالمی تنظیم بن چکی ہے جس میں سب دنیا کی احمدی مستورات شامل ہیں اور بڑے