سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 313

۳۱۳ کے مدیر نے نام لے کر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدکو بھی پکارا کہ اسے عہد روٹی اسلام کا عونی رکھنے والو! آج تم کہاں ہو۔آج اسلام کے لئے قربانی کے میدان تمھیں اپنی طرف بلا رہے ہیں۔آج وقت ہے کہ تم اور تمہاری جماعت اپنے دعووں کی صداقت کا ثبوت دو۔اگرچہ اس دعوت سے ایک روز قبل ہی یعنی ، مارچ ۱۹۲۳ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اسی موضوع پر جماعت کو مخاطب فرما چکے تھے اور یہ ہدایت دے چکے تھے کہ جماعت ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائے اور ایک ایسی سکیم کا بھی تعارف کرواچکے تھے جو آپ نے پہلے سے ہی ختنہ ارتداد کے سدباب کے لئے تیار کر لی تھی لیکن وکیل امرت سر کی اس دعوت پر غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ نے فوری طور پر بذریعہ اشتہار 19 مارچ کو اس کا جواب لکھا اور ان کوششوں سے مختصرا اہلِ اسلام کو آگاہ کیا جو پہلے ہی اس بارہ میں شروع کی جاچکی تھیں نیز اس سلسلہ میں مسلمانان ہند کو ۲۰ لاکھ روپے چندہ اکٹھا کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا کہ سب فرقے اپنے اپنے حصے کی رقم خود ہی اکٹھی کریں اور خود ہی اپنے زیر انتظام خرچ کریں اسی طرح ہر فرقے کے زیر انتظام مجاہدین کے الگ الگ دستے اس مشترکہ ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے روانہ ہو جائیں۔آپ نے فرمایا اگر چہ تعداد کے اعتبار سے ۲۰ لاکھ میں سے باقی مسلمانوں کے مقابلہ میں جماعت احمدیہ کا حصہ 140 واں یعنی صرف تیرہ ہزار روپے بنتا ہے لیکن جب مندرجہ ذیل دو اُمور کو ملحوظ رکھا جائے تو اس قربانی میں جماعت کا حصہ اور بھی کم مقرر ہونا چاہیئے۔اول :- جماعت میں تحروڑ پتی تو الگ رہے لکھ پتی بھی کوئی نہیں جبکہ دوسرے تمام مسلمان فرقوں میں متعدد کروڑ پتی یا لکھ پتی موجود ہیں۔دوم :- ماضی قریب میں جماعت احمدیہ کی خواتین خدمت اسلام کی ایک نہایت اہم ذمہ داری قبول کر چکی ہیں یعنی تعمیر مسجد برلن کے ضمن میں پچاس ہزار روپے پیش کرنے کا وعدہ کر چکی ہیں اور اس وقت وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں مصروف اور زیر بار ہیں۔تاہم کمی کے مندرجہ دونوں تقاضوں کے باوجود حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس عزم کا اظہار فرمایا کہ تیرہ ہزار روپے میں سے کچھ کم کرنے کی بجائے آپ اپنی جماعت کے خلوص اور قربانی کے معیار کے پیش نظر تحریک شدھی کے ضمن میں پچاس ہزار روپے جمع کرنے کا اعلان کرتے ہیں جو اسلام کے حق میں تحریک شدھی کا رخ پلٹنے کیلئے خرچ کئے جائینا