سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 165 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 165

140 کے بعد شروع ہوگا۔یعنی جنوری، فروری مارچ ۹۳الہ میں وہ کام کرے اور مٹی ، جون تک اپنی رپورٹ پیش کرے میں یہ پسند کروں گا کہ پہلے کمیشن سے ایک ممبر اس میں ضرور شامل ہوں ، تاکہ کمیشن آسانی سے دیکھ سکے کہ کام میں پہلے کی نسبت کچھ اصلاح ہوئی ہے یا نہیں۔اس وقت پہلے کمیشن سے ایک ہی نمبر موجود ہیں ان سے میں دریافت کرتا ہوں کہ وہ دوسری بار بھی کام کر سکیں گئے ؟ داس موقع پر خان صاحب چوہدری نعمت اللہ صاحب نے جواب میں عرض کیا کہ کر سکوں گا ، اس پر آپ نے فرمایا :- میں انہیں ممبر مقرر کرتا ہوں دوسرے ممبر چونکہ نہیں آئے۔اس لئے ان میں سے کسی کو مقرر نہیں کیا جا سکتا۔دو اور ممبر ہوں۔یہ کمیشن جون ۳۱ ماہ تک رپورٹ مرتب کر کے دے سکتا ہے۔نظارتوں کو اس وقت تک کا عرصہ کام کرنے کے لئے مل سکتا ہے اور وہ اصلاح کر سکتی ہیں۔یہ کمیشن چوہدری نعمت اللہ صاحب ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب اور پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر مشتمل ہو اس کے صدر چوہدری صاحب ہی ہوں گے۔نئے کمیشن کو یہ بات خاص طور پر مد نظر رکھنی چاہیئے کہ وہ دیکھے کہ ہر کام قاعد کی پابندی سے کیا جاتا ہے یا نہیں کالے ادائیگی فرض کے سلسلہ میں آپ کو خوب احساس تھا کہ آپ کے بعض فیصلے بعض لوگوں کے لئے تلخی کا موجب بن جاتے ہیں لیکن آپ ایک ایسے مقام پر فائز تھے کہ ان مواقع سے صرف نظر کی کوئی صورت نہ تھی۔اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :۔جب میں جماعت کے دوستوں کو ان کی غلطی کی وجہ سے سمجھاتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ضمیر کی حریت کہاں گئی۔اور جب میں دیکھوں کہ ناظروں نے غلطی کی ہے اور ان کی گرفت کروں تو بعض دفعہ ان ے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۳۵ ۲۵-۲۹