سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 358
- اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کے لئے ایسی ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا فرض قرآن کریم۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے مقررہ فرمایا ہے اور اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہو۔9۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور روحانیت کی طرف ہمیشہ امتوجہ رہو اور صرف کھانے پینے پہننے تک اپنی توجہ کو محدو۔نہ رکھو۔اس کے لئے ایک دوسرے کی پوری مدد کرنی چاہئیے ایسے ذرائع پر غور اور عمل کرنا چاہیئے۔۱۰۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھو اور انہیں دین سے غافل بد دل اور شست بنانے کی سجائے چست ہوشیارہ تکلیف برداشت کرنے والے بناؤ اور دین کے مسائل جس قدر ہیں۔اس سے ان کو واقف کرو۔اور خدا۔رسول مسیح موعود اور خلفاء کی محبت۔اطاعت کا مادہ ان کے اندر پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اس کے منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں کی خرچ کرنے کا جوش ان میں پیدا کرو اور اس کام کو بجالانے کے لئے تجاویز سوچو اور ان پر عمل درآمد کرد 11- اس امر کی ضرورت ہے کہ جب مل کر کام کیا جائے تو ایک دوسرے کی غلطیوں سے چشم پوشی کی جائے اور صبر اور ہمت سے اصلاح کی کوشش کی جائے نہ کہ ناراضگی اور خفگی سے تفرقہ بڑھایا جائے۔۱۲- چونکہ ہر ایک کام جب شروع کیا جائے تو لوگ اس پر ہنستے ہیں اور ٹھٹھہ کرتے ہیں اس لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ لوگوں کی معنی اور ٹھٹھہ کی پرواہ نہ کی جائے اور بہنوں کو جہنوں یا طعنوں یا مجالس کے ٹھیٹھوں کو بہادری اور ہمت سے برداشت کرنے کا سبق دیا جائے اور اس کی طاقت پیدا کرنے کا مادہ پہلے ہی حاصل کیا جائے۔تاکہ اس نمونہ کو دیکھ کر دوسری بہنوں کو اس کام کی طرف توجہ پیدا ہو۔