سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 105

۱۰۵ موجود ہیں اُن سے آپ پوچھ سکتے ہیں۔پھر کسولی موجود ہے وہاں سے پتہ لگ سکتا ہے پھر وہ لڑکا موجود ہے۔اس سے دریافت ہو سکتا ہے۔اچھا آپ بہت سی باتوں کو چھوڑ کہ کوئی ایک ہی اس نے اس قسم کی مثال بنائیے جس میں اس طرح کے واقعات پائے جاتے ہوں۔سکھ۔میں اس وقت نہیں بنا سکتا۔آپ تو ان باتوں کو اکثر پیش کرتے رہتے ہیں اس لئے آپ کو یاد نہیں لیکن مجھے چونکہ ان کی ضرورت نہیں پڑتی اس لئے یاد نہیں۔دریافت کر کے بتاؤنگا۔حضرت۔اچھا جب آپ بتائیں گے اُس وقت دیکھا جائے گا لیکن خوب یا درکھیے۔کہیں سے آپ اس کی مثال نہ لاسکیں گئے۔یہ شرف صرف اسلام ہی کو حاصل ہے۔کہ ہر زمانہ میں ایسے انسان پیدا کرتا رہتا ہے جن کی دُعائیں حیرت انگیز طور پر پوری ہوتی ہیں۔اب بھی ہم یہ ثبوت دینے کے لئے تیار نہیں کہ خدا تعالے ایسے رنگ میں ہماری تائید کرتا ہے جو اور کسی مذہب والے کو نصیب نہیں ہو سکتی۔اس کا ثبوت ہم اسی طریق سے دے سکتے ہیں جو حضرت مرزا صاحب نے قرار دیا ہے۔مثلاً کچھ مریض ہوں۔ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ نصف ہم لے لیں اور نصف دہر یہ لوگ ہیں ہم اپنے حصے کے مریضوں کا دعا اور دوا سے علاج کریں اور وہ اپنے مریضوں کا ڈاکٹروں سے کرائیں پھر معلوم ہو جائیگا کہ کون سے بیمار زیادہ اچھے ہوتے ہیں آیا وہ جو ہمارے حصہ میں آئے یا وہ جو اُن کے حصہ میں آئے یا اسی طرح کا کوئی اور طریق اختیار کیا جا سکتا ہے یعنی ایک محدود وقت تک ایک معاملہ کے متعلق دعا کریں اور دہریے اسباب و تدابیر سے کام لیں اور فیصلہ نتائج پر کیا جائے۔مثلاً بارش ہے