سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 26
میں بہتا ہوا نظر آئے۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو یہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے حصاف کرے گا اور اُن کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا اور وہ جیسا کہ اُس نے اپنی پاک پیشین گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور سہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آب پاشی کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی۔اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک اُن میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نفرت دی جائے گی۔اس رت جلیل نے یہی چاہا ہے۔وہ قادر ہے، جو چاہتا ہے کرتا ہے ہر ایک طاقت اور قدرت اُسی کو ہے لے مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول صفا −196 ه ۱۹ - ۱۹۸ مطبوعه شکله ناشر الشركة الاسلامیه درلوده