سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 270 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 270

مير اسفر محمد کی کہانی محمود کی زبانی خدا تعالیٰ نے انسان پر محبت قائم کرنے کے لئے ذرہ ذرہ میں ایک خاص شان رکھی ہے۔ایک ایک نکتہ خدا تعالیٰ کی بستی پر دلالت کر رہا ہے اور ایک ایک شعشہ اس کی قدرت کا مظہر ہے۔سورج روشن ہے اور اس کی روشنی سے ایک نہیں، دو نہیں ، لاکھوں فائدے دنیا کو پہنچ رہے ہیں۔اور پھر ان فائدوں سے ایک دو آدمی ہی متمتع نہیں ہوتے بلکہ بے شمار مخلوقات فائدہ اُٹھا رہی ہے۔اگر انسان ایک بڑے مکان میں بیٹھا ہوا اس کے فوائد سے حصہ لے رہا ہے تو جانور اپنے گھونسلے میں اس سے کچھ کم نہیں لیتا۔اور ھچھوندر جو سورج کے آئے اپنی آنکھیں نہیںکرسکتی اور روشنی کو دیکھ ہی نہیں سکتی۔وہ گو کہ ظاہر میں اس سے دُور ہے لیکن چشم بصیرت رکھنے والے انسان جانتے ہیں کہ اس اندھیرے میں بھی سورج کی روشنی اور تپیش اُسے فائدہ پہنچا رہی ہے اور اس کی زندگی پر ایک بہت بڑا اثر کر رہی ہے۔غرض یہ تو ایک موٹی مثال ہے میں سے ایک انسان نصیحت حاصل کر سکتا ہے۔ورنہ جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں، ذرہ ذرہ میں خاص حکمتیں مخفی ہیں جو کہ انسان کو خدا کی طرف رہنمائی کر رہی ہیں۔انس نئے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُل سِيرُوا فِي الْأَرْضِ " کیونکہ انسان جس طرف پھرے گا اور مختلف ممالک کی سیر کرے گا اور مختلف اشیا کیر غور کرے گا، اسی قدر اُسے معرفت اور نیکی کی توفیق ہے گی۔۔۔۔اس لئے حکم ہوا ہے کہ اپنے کھانے سے اپنے پینے سے اپنے چلنے پھرنے سے غرض ہر ایک بات سے نصیحت حاصل کرو تا کہ نفس کے خفیہ حملوں سے محفوظ رہو۔اور یہ بات صرف کہنے کی ہی نہیں، بلکہ اس میں خود میرا ذاتی تجربہ ہے اور میں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے اور خدا کے فضل سے ہر روز فائدہ اُٹھاتا ہوں۔ابھی پچھلے دنوں میں مجھے ایک سفر کرنا پڑا ہے جس سے مجھے اس قدر فائدہ پہنچا ہے له الانعام : ۱۲ لئے