سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 343
سلام لهم سلام دکھتے بدن اور بڑھاپے کے سو عوارض کے باوجود بڑی جوانمردی ہمت استقلال اور غیر متزلزل تو کل کے ساتھ خلافت مسیح موعود کی عظیم ذمہ داریوں کو نباہا۔فتنوں کی آندھیاں چلیں گر آپ کے پائے ثبات کو ایک ذرا سی لغزش بھی نہ دے سکیں اور خلافت احمدیہ کی جو عظیم امانت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے سپرد کی گئی تھی اس کے تقدس پر آپ نے آنچ نہ آنے دی۔آپ کے وصال پر آج ساٹھ برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی احمدیت کے بلند و بالا گنبدوں سے آپ کے ان پر شوکت الفاظ کی بازگشت سنائی دیتی ہے کہ :- خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا۔مجھے تم میں سے کسی کا خوف نہیں اور بالکل نہیں، ہاں میں صرف خدا ہی کا خوف رکھتا ہوں۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے اس قسم کے خیالات ہلاکت کی حد تک پہنچاتے میں تم ان سے بچو۔پھر سُن لو کہ مجھے نہ کسی انسان نے نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا ہے اور نہ میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے۔مجھے کو نہ کسی انجمن نے (خلیفہ) بنایا اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دینے پر تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی ردا کو مجھ سے چھین ہے۔یہ اعتراض کرنا کہ خلافت حق دار کو نہیں پہنچی رافضیوں کا عقیدہ ہے اس سے توبہ کر لو اللہ تعالٰی نے اپنے ہاتھ سے نہیں کو حق دار سمجھا خلیفہ بنایا۔جو اس کی مخالفت کرتا ہے وہ جھوٹا اور فاسق ہے۔خلافت کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر نہیں۔تم اس بکھیرے سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے میں جب مر جاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جسکو خدا چاہے گا اور خدا اسکو آپ کھڑا کر دے گا۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا دیا ہے اور نہ اب تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر زیادہ زور دو گے تو یاد رکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرتدوں کی طرح سنزا دیں گے۔وہ خالد کون تھا جس کی تیغ براں خلافتِ احمدیہ کے دائیں اور باتیں اور آگے اور پیچھے شب آسمانی