سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 6 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 6

غلبہ حاصل کرلیتا جو رفته رفته مذہب اسلام کے نابود ہونے پر منتج ہو اور ہندوستان پر بلا شرکت غیرے صرف ہندومت کا تسلط قائم ہو جائے۔اس شدید مذہبی کشمکش میں مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کی جو کیفیت تھی، اس کا علیحدہ علیحدہ مختصر جائزہ پیش کیا جارہا ہے جس سے یہ بات بالکل عیاں ہو جاتی ہے کہ ان تینوں میں سے سب سے کمزور اور قابل رحم حالت مسلمانوں کی تھی۔مسلمانوں کے کیمپ میں سب سے بڑی کمزوری یہ تھی کہ اُن میں ایک قومی مذہبی قیادت کا فقدان تھا وہ اندرونی اختلافات میں اُلجھے ہوتے تھے اس لئے اُن کی ذہبی قیادت پیش آمدہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت نہ رکھتی تھی۔