سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 64
نہیں بلکہ ماضی کے پردوں پر مرتسم ہو چکا ہے۔لیکھرام سے خدا کی غیرت نے کیا سلوک کیا اور حضرت مرزا صاحب کو دی گئی آسمانی بشارتیں کسی صفائی سے پوری ہوئیں اور کس طرح وہ بچہ ناموافق حالات کے با وجود اور دشمن کی قمری نگاہوں کے علی الرغم بڑھتا اور پھولتا اور پھلتا رہا۔یعنی کہ اس مقام محمود تک جا پہنچا جس کی اس کے حق میں خوشخبری دی گئی تھی۔یہ سب امور اس کتاب کے آئندہ صفحات میں اپنے اپنے مقام پر درج کئے جائیں گے۔لیکن بیشتر اس کے کہ اس تمہید کو ختم کیا جائے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس بچہ کی ولادت کی شان لیکھرام کے وجود یا عدم وجود سے بے نیاز ہے لیکھرام کی بے باک دخل اندازی سے گو ایک موازنہ کا دلچسپ موقع تو ضرور میسر آیا لیکن یہ پیشگوئی اپنی عظمت اور شان میں ایک منفرد اور عالمگیر حیثیت رکھتی ہے۔