سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 65
۶۵ یح موعود کے صاحب اولاد ہونے کے متعلق حضرت سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان خوشخبری اور بعض دیگر بزرگان اُمت کی بشارات بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود میں حضرت مرزا محمود احمد صاحب نے جو کہ دار ادا کرنا تھا اس کی اہمیت کا اندازہ کچھ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ خدا سے علم پا کر دنیا کو آپ کی ولادت کی خبر دینے میں حضرت مرزا صاحب منفرد نہیں بلکہ اس پیدائش کے تذکرے آپ سے قبل بھی دُور دُور تک تاریخ کے مختلف اوراق میں پھیلے پڑے ہیں۔سب سے زیادہ قابلِ فخر اور سب سے اعلیٰ و اولی ان پیشگوئیوں میں وہ پیشگوئی ہے جو ہمارے آقا و مولی سب نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارہ میں فرمائی۔چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں :- يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ يَتَزَوَّج لے ويولد له " له الذله حضرت عیسی علیہ السلام دنیا میں تشریف لائیں گے اور شادی کریں گے اور اس حدیث کی تشریح فرماتے ہوئے حضرت مرزا صاحب (مسیح موعود علیہ السلام) فرماتے ہیں :- قد أخيَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انَ به المسيح الموعود يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ فَفِى هَذَا إِشَارَةٌ إلى أنَّ اللهَ يُعْطِيهِ وَلَدْ صَالِحاتِشَابِهُ آبَاهُ وَلَا باباه وَيَكُونَ مِنْ عِبَادِ اللهِ المُكْرَمِين " " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالے سے خبر پا کر فرمایا کہ مسیح موعود له مشكوة مجتبائی صنم باب نزول عیسیٰ علیہ السلام ، نه آئینہ کمالات اسلام ص۵۷