سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 287

YAL بھی ایام نہیں سنا۔سب یوم یوم ہی کہتے تھے۔میاں ابوبکر صاحب بتاتے ہیں کہ کلمہ کی زبان یہاں سے بھی صاف ہے۔وہاں مصر کے لوگوں سے اور دوسروں سے یہ سُنا ہے کہ مصر میں لغت اور حدیث کے بعض بڑے بڑے عالم ضرور موجود ہیں۔اگر یہ درست ہے تو مصر سے آدمی یہ فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ ایک دو سال تک متواتر رہ کر ان لوگوں سے تعلیم حاصل کرے۔میرے جیسا آدمی جس کا ارادہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ اس سفر میں خرچ کرنے کا تھا، ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔میں تو اگر نیت حج نہ کر لیتا تو یہ سفر میرے لئے مشکل ہو جاتا۔اس قسم کی غفلت دُنیا میں چھائی ہوئی ہے کہ طبیعت گھبرا جاتی ہے۔ہندوستان دین کے لحاظ سے سب ملکوں سے بڑھا ہوا ہے اور قادیان تو ایک رحمت ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔دین کی ضرورت کو ہی لوگ نہیں سمجھتے مصر کے چار دن کے قیام اور دوران سفر جہاز میں بہت سے لوگوں سے گفتگو کا موقعہ ملا بہت نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ تبلیغ کی اُن کو ضرورت ہے جو جھوٹ پر ہیں، اور جو حق پر ہیں اُن کو تبلیغ کی کیا حاجت ؟ اگر کوئی لوگ گمراہ ہوتے ہیں تو ہوں۔ہم تو الحمد للہ مسلمان ہیں س ملا۔جب اُن کو سمجھایا گیا توحیران ہوئے اور اقرار کیا کہ اب تک ہم ضرورت تبلیغ کو سمجھتے ہی نہیں تھے۔اور کبھی خیال بھی نہیں کیا۔اگر چہ چار دن ٹھہرنے کا ہی اتفاق ہوا لیکن جہاز میں تین دن مصریوں کا ہی ساتھ رہا۔اور مصر سے اچھے اچھے لوگ بلاد کے حج کو جارہے تھے۔سب سے میں نے ملاقات کی بچونکہ ان میں ہماری نسبت تعصب نہیں اس لئے کچھ مخالفت کے بعد مان لیتے ہیں اور زیادہ سیٹ نہیں کرتے اور تھوڑی سی گفتگو کے بعد محبت کرنے لگ جاتے تھے۔اور خود با بلا کر گفتگو کرتے تھے۔باوجود اس کے کہ وہ لوگ عرب ہونے پر افتخار کرتے تھے لیکن تمام تھرڈ کلاس والے عرب صاحب کو اپنا شیخ بنا بیٹھے تھے۔اور ہر ایک اُن سے آکر فتویٰ پوچھتا تھا۔اور مناسب حج دریافت کرتا تھا۔اور سیکنڈ فسٹ والے میرے پیچھے بڑے ہوتے تھے خصوصاً مصری جہاں ملتے گفتگو شروع کر دیتے اور بلا کر پاس بٹھا لیتے۔قمر قہوہ اور کافی کی عادت نہ تھی اس لئے ان لوگوں کو بہت تکلیف اور حیرت ہوتی تھی کیونکہ میں اُن کا ساتھ نہ دے سکتا تھا۔قہوہ کی ایک پیالی تو خیر یعنی آسان ہے لیکن کافی پینا تو بہت مشکل کام ہے۔کافی سخت کڑوی چیز ہے۔وہ اس پر حیران ہوتے اور مجھ پر رحم کرتے تھے کہ یہ