سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 266 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 266

" میں میاں صاحب کو تم پر امیر مقرر کرتا ہوں۔۔۔میاں صاحب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ تقوی اللہ اور چشم پوشی سے عموماً کام لیں۔بہت دُعائیں کریں۔جناب الہی میں گر جانے سے بڑے بڑے برکات اترتے ہیں۔اور آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ اپنے امیر کی پوری پوری اطاعت و فرمانبرداری کریں۔کوئی کام ان کی اجازت کے بدوں نہ کریں۔علم کا کھمنہ کوئی نہ کرے۔میں نے بھی علوم پڑھتے ہیں، بعض وقت کوئی لفظ بھول بھی جاتا ہوں مگر خدا کے فضل سے خوب سمجھتا ہوں بہت پڑھایا ہے اور پڑھاتا بھی ہوں مگر میں نے دیکھا ہے کہ محض علوم کچھ چیز نہیں ہے علم آن بود که نور فراست رفیق اوست تم بھی اس علم کو حاصل کرو یہی اپنا مقصد بناؤ۔باقی علوم کچھ بھی چیز نہیں ہوتے۔ان کا گھمنڈ بھی نہ کرنا۔دعاؤں سے بہت کام لینا۔۔۔میرا اپنا تجربہ ہے جب انسان اللہ تعالیٰ کے دروازے پر گر جاتا ہے تو پھر خدا تعالی اس کے دل کو کھول دیتا ہے اور آپ ہی اس مشکل کا حل بتا دیتا ہے۔۔۔علما سے ملو اگر کسی سے عمدہ بات ملے تو اُسے فورا لے لو۔کیونکہ كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَةُ الْمُؤْمِنِ اَخَذَهَا حَيْثُ وَجَدَهَا یعنی حکمت کی بات مومن کی گم شدہ متاع ہے بیٹا بعد حصولِ دُعا یہ و قد ۳ را پریل شاہ کو روانہ ہو کر امرتسر کے راستہ ہردوار اور ہردوار سے لکھنو پہنچا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے جمعہ امین آباد پارک میں قاضی محمد اکرم صاحب کے مکان پر پڑھایا۔اور آیت وَلْتَكُن مِنْكُمُ أُمَّةٌ تَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ پر ایک مختصر خطبہ دیا اور سلسلہ کی تبلیغ و اشاعت کے لئے تحریک فرماتی اس کے بعد آپ مولانا شبلی کے قائم کردہ دارالعلوم ندوہ دیکھنے تشریف لے گئے مولانا شبلی کو پتہ چلا تو انہوں نے اصرار کیا کہ ۶-۷- د ر ا پریل شاہ کو ندوۃ العلماء کا سالانہ جلسہ ہو رہا ہے۔مصر سے سید رشید رضا بھی تشریف لارہے ہیں۔آپ حضرات بھی ضرور شمولیت فرمائیں اور ہمارے ہاں ہی قیام کریں۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب مولانا ے تفسیر کبیر الماعون ص ۲۷ : که ال عمران : ۱۰۵