سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 237
اس رسالہ کے مضامین کی عمدگی کے لئے اس سے بڑھ کر کیا امر پیش کیا جاسکتا ہے کہ موافقین کے علاوہ مخالفین نے بھی اس کو پسند کیا ہے۔چنانچہ اخبار وکیل امرہ نے ایک مضمون سالم کا سالم اپنے پرچہ میں نقل کیا ہے جس کا ہیڈ نگ کیا تلوار کے زور سے اسلام پھیلا ہے ؟ ہے، از قلم صاحبزادہ مرزا البشیر الدین محمود احمد صاحب الله۔۔احمدیہ دار المطالعہ اور لائبریری کا قیام ظاہر ہے کہ تصنیف کے کام کو اچھی کتابوں کا میا ہونا اور مطالعہ کی سہولتیں لازم ہیں۔چنانچہ اس قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے آپ کی تحریک پر انجمن تشید الاذہان نے قادیان میں پہلا دار المطالعہ قائم کیا۔تشحمید میں اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ صاحب لکھتے ہیں :- اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے لازمی ہے کہ ہم اس تمام ذخیرہ کتب کو جمع کریں جو ہمارے مذہبی علوم کے سیکھنے میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔مگر قادیان میں اس قسم کی کوئی لائبریری نہیں جہاں بیٹھ کر احمد کی خواہ قادیان کے یا باہر کے آئے ہوئے کسی وقت کتب دینیہ کے مطالعہ سے اپنے ذخیرہ معلومات کو بڑھا سکیں، اس لئے انجمن تشخید الاذہان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ضرورت کو پورا کرے اور حضرت خلیفہ المسیح کے مشورہ سے ایک دار الکتب یا لائبریری کھولنے کی صلاح ہے جو دن کے اکثر حصہ میں کھلا رہے گا اور وہ لوگ جو قادیان آتے ہیں بجائے اپنا وقت کسی اور جگہ لگانے کے اس جگہ بیٹھ کر دینی علوم میں ترقی کر سکیں گے۔اس کتب خانہ میں حضرت اقدس کی کل کتب اور اشتہار اور دیگر تمام احمدیوں کی کرتا میں خواہ کسی زبان میں ہوں دیکھی جائیں گی اور اس کے علاوہ کتب حدیث اور تاریخ وغیرہ بھی رکھی جائیں گی ہے یہ کام جس محمدگی اور سنجیدگی، جس اہتمام اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا' اس کا ذکر کرتے له تشوية الازمان تاریخ نشده به تشیید الاذهان جلد ، قلمه ص ۲۸۶۲