سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 176 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 176

164 سچا مذہب کون را ہے۔۔۔بہر حال قادیان کا نبی ایک ایسا انسان تھا جو ہر روز دنیا پر نہیں آیا کرتے۔اُن پر سلامتی ہو نہ سکے مولوی نور محمد صاحب نقشبندی نے لکھا :- " اُسی زمانہ میں پادری لیفرائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت ہے کہ اور حلف اُٹھا کر وہابیت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنائوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تاہم برپا کیا۔اسلام کی سیرۃ و احکام پر جو اس کا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا کیونکہ احکام اسلام و سیرۃ رسول اور احکام انبیاء بنی اسرائیل اور اُن کی سیر جن پر اس کا ایمان تھا۔یکساں تھے۔پس الزامی و نقلی و عقلی جوابوں سے ہار گیا۔مگر حضرت بیٹے کے آسمان پر جسم خاکی زندہ ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا یہ تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے ! بفرائے اور اس کی جماعت سے کہا کہ عینی جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور میں عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں۔پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اس نے لفرائے کو اس قدر تنگ کیا کہ اس کو اپنایہ پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا۔اور اس ترکیب سے اس نے ہند دوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی تے ه بود رشید الا زبان جلد ۳ نمبر » ننشده عن ۳-۳۰۲ کے دیباچه بر ترجمه قرآن مجید موسوی اشرف علی صاحب تھانوی از مولوی نور محمد صاحب نقشبندی - مالک اصبح المطابع من ۳