سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 252
۲۵۲ تھا جہاں آپ با اجازت حضرت امیر المومنین شادی کے موقع پر گئے تھے اور آپ نے وہاں پہنچ کر خلق اللہ کو اپنے لیکچر سے فائدہ اُٹھانے کا موقع دیا پھر سالانہ جلسہ کے کچھ دن پہلے جب کہ ایک طرف انجمن تشخید الاذہان کی اہم ذمہ داریاں اور دوسری طرف صدر انجمن احمدیہ کی ضروریات قادیان میں رہنے پر آپ کو مجبور کرتی تھیں ' حسب الحکم حضرت امیر المومنین آپ کو انجمن احمدیہ کا ٹھ گڑھ ضلع ہوشیار پور کے جلسہ پر جانا پڑا۔پھر آپ نے تشویند الاذان کے سالانہ جلسہ پر ایک بڑا مبسوط لیکچر دیا جو اس رسالہ کے اسی سال کے پہلے پرچہ میں شائع ہو چکا ہے۔اس کے بعد مارچ کے آخری عشرہ میں نوجوان احمد کی طلباً لا ہور نے اپنی امین "الاخوان" کے سالانہ جلسہ پر آپ کو مدعو کیا۔آپ باوجودیکہ سفر کے بالکل نا قابل تھے۔کیونکہ آپ کو ایک بہت سخت چوٹ لگی تھی اور اسی حالت میں کہ ڈاکٹر صاحبان بھی آپ کو باہر جانے کا مشورہ نہ دیتے تھے' با جارات ضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح لاہور پہنچے۔جب آپ جلسہ کے دن متظام جلسہ پر پہنچے تو آپ کے سخت درد ہو رہی تھی اور کھڑا ہونے کے قابل نہ تھے پر لفضل ایزدی آپ میں وقت کھڑے ہوئے فوراً درد رفو چکر ہوگیا اور آپ نے آرام کے ساتھ ایک اعلیٰ لیکچر دیا۔اس کے بعد آپ نے ایک لمبا دورہ کیا جس میں چار لیکچر دیئے۔آپ مارچ کے خاتمہ پر قادیان دار الامان سے اپنی والدہ محترمہ حضرت ام المومنین کے ساتھ دہلی کی طرف روانہ ہوئے۔راستہ میں آپ چند روز کیوں تھلہ میں ٹھہرے۔چونکہ انجمن احمدیہ لاہور کا سالانہ جلسه به یادگار حضرت رسول کریم صلی الله عليه وسلّم ۱۲ ربیع الاول مطابق د ر ا پریل شنشله کو لیکچر ہونا تھا۔اس لئے آپ کیپور تھلہ سے لاہور روانہ ہوئے اور وہاں لیکچر دیا۔اس جگہ سے فارغ ہو کر آپ دہلی میں حضرت ام المومنین کی خدمت میں بجا حاضر ہوتے اور وہاں دہلی میں اور اپریل کو لیکچر دیا۔پھر چونکہ ار اپریل کو انجمن احمدیہ قصور کا سالانہ جلسہ تھا جس میں آپ کو مدعو کیا گیا تھا