منتخب احادیث

Page 48 of 88

منتخب احادیث — Page 48

اچھے پڑوسیوں والا سلوک کرو تو بچے اور حقیقی مسلم کہلا سکو گے کم ہنسا کرو کیونکہ بہت زیادہ قہقہے لگا کر ہنسنا دل کو مُردہ بنا دیتا ہے۔۶۰ - عَنْ أَبِي يُوْسُفَ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ : أَفَشُوا السَّلَامَ ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ ، وَصِلُّوا الْاَرْحَامَ ، وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامُ ، تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ۔ترمذی ابواب صفة القيمة حضرت ابو یوسف عبد اللہ بن سلام بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔اے لوگو! سلام کو رواج دو۔ضرورت مند کو کھانا کھلاؤ۔صلہ رحمی کرو اور اس وقت نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں۔اگر تم ایسا کرو گے تو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔٢١ - عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الْآخَرِ حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ مِنْ أَجْلِ أَنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ (مسلم کتاب السلام باب تحريم مناجاة الاثنين دون الثالث بغير رضاه حضرت ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تم تین ہو تو تم میں سے دو الگ سرگوشی نہ کریں جب تک کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل نہ جاؤ کیونکہ اس طرح تیسرے آدمی کو رنج ہوسکتا ہے کہ نہ معلوم انہوں نے کیا بات مجھ سے چھپائی ہے۔48