منتخب احادیث

Page 47 of 88

منتخب احادیث — Page 47

اسلامی معاشرہ ۵۸- عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يُؤْمِنْ اَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِه۔(بخاری کتاب الایمان باب من الایمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ دوسرے کے لیے وہی چیز پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے یعنی اگر اپنے لیے آرام سکھ اور بھلائی چاہتا ہے تو دوسرے کے لئے یہی چاہے۔۵۹ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ كُن وَرِعًا تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ وَكُنْ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ وَاحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُن مُؤْمِنًا وَأَحْسِنُ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَاقِل الضَّحِكَ فَإِن كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُميتُ الْقَلْبَ۔(ابن ماجه کتاب الزهد باب الورع والتقوى) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار انکو مخاطب کر کے فرمایا۔اے ابوہریرہ ! تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کر تو سب سے بڑا عبادت گزار بن جائے گا۔قناعت اختیار کر تو سب سے بڑا شکر گزارشمار ہوگا۔جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو گے تو صحیح مومن سمجھے جاؤ گے۔جو تیرے پڑوس میں بستا ہے اس سے 47