منتخب احادیث — Page 7
-^ اور مسلم کی روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا وہ گھر جس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے اور وہ گھر جس میں خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں ہوتا اس کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔- عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَجْهَرُوْنَ بِالتَّكْبِيرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِنَّكُمْ لَسْتُمْ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا إِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا وَهُوَ مَعَكُمْ (مسلم کتاب الذکر استحباب خفض الصوت بالذكر) حضرت ابو موسیٰ ( رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جبکہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے لوگوں نے بآواز بلند تکبیر ( یعنی اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے ) کہنا شروع کر دی۔(اُس پر ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔”اے لوگو اپنے لئے میانہ روی کا راستہ اختیار کرو۔تم نہ تو ایسی ہستی کو مخاطب کر رہے ہو جو سننے کی طاقت نہیں رکھتی اور نہ ایسی ہستی کو جو کہ ہر جگہ موجود نہیں۔تم ایسی ہستی کو مخاطب کر رہے ہو جو تمہارے قریب اور ساتھ ہے۔۹ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مَلَائِكَةً سَيَّارَةً فُضُلًا يَتَّبِعُونَ مَجَالِسَ الذِكرِ فَإِذَا وَجَدُوا مَجْلِسًا فِيهِ ذِكْرُ قَعَدُوا مَعَهُمْ وَحَقَّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِأَجْنِحَتِهِمْ حَتَّى يَمْلَوا مَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَإِذَا تَفَرَّقُوا عَرَجُوْا وَصَعِدُوا إلَى السَّمَاءِ قَالَ: فَيَسْأَلُهُمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ مِنْ 7